اسٹیٹ بنک نے نئے نوٹ نہیں چھاپے اس لیے اس عید پر عیدی نوٹوں کے بجائے اس صورت میں دی جاسکتی ہے

image


عید الفطر کا خیال آتے ہی منہ میں شیر خورمہ کی مٹھاس اور آنکھوں کے سامنے کڑک کڑک خوشبو دار نوٹ آجاتے ہیں ۔ عیدی کی رسم سب سے پہلے نئے نوٹوں کی صورت میں کس نے دینی شروع کی تھی یہ تو نہیں پتہ مگر یہ روایت صرف برصغیر پاک و ہند ہی میں موجود ہے- اس کے علاوہ دنیا کے تمام حصوں میں عیدی نوٹوں کے بجائے تحفوں کی صورت میں ہوتی ہے ۔ اس سال کرونا وائرس کی وبائی صورتحال نے انسانوں کے طرز زںدگی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے- اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس عید پر نئے نوٹ نہیں چھاپے جائيں گے- لہٰذا اب ہم لوگوں کو بھی عیدی میں نوٹوں کے بجائے دنیا کی طرح تحائف دینے پڑیں گے جن کا انتخاب عمر اور رجحانات کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے-

1: چاکلیٹ
چاکلیٹ کا انتخاب ہر عمر کے لوگوں کے لیے کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کسی صنف کی بھی قید نہیں ہوتی کیوں کہ یہ ہر عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کو پسند ہوتی ہے- البتہ اس کے سائز کا انتخاب عمر کی مناسبت سے کیا جا سکتا ہے چھوٹے بچوں کو بہت بڑے سائز کی چاکلیٹ مت دیں یہ ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس چاکلیٹ کو خوبصورتی سے عید سے پہلے پیک کرلیں تاکہ جب اس کو دیں تو یہ اچھی لگے-

image


2: کتابیں
ویسے تو اب ہم اس صدی میں رہتے ہیں جہاں سے کتابوں کی خوشبو کا نشہ روٹھنے کو ہے مگر اس عید پر اس روایت کو ہم خود بھی زںدہ کر سکتے ہیں اور بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے کتاب تحفے میں دیں تاکہ اس تحفے کو پا کر وہ مطالعے سے جڑ سکیں اور کتابیں پڑھنے کی عادت اپنا سکیں-

image


3: کھلونے
چھوٹے بچوں کے لیے عیدی سے ملنے والے نوٹوں کا واحد مصرف کھلونوں کی خریداری ہوتا ہے تو ان کا یہ مقصد نوٹ دینے کے بجائے براہ راست کھلونوں کی خریداری سے کیا جا سکتا ہے- ان کی خواہش کے مطابق ان کی پسند کے کھلونے کی خریداری کر کے اسکو اچھے طریقے سے پیک کر کے ان کو سرپرائز دیا جا سکتا ہے ۔

image


4: خوشبو یا پرفیوم
یہ تحفہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے بہترین تحفہ فرار دیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ یہ بڑی عمر کے افراد کو بھی دیا جا سکتا ہے- البتہ خوشبو کے انتخاب کے وقت عمر ، صنف اور رجحان کا خیال رکھا جا سکتا ہے اور یہ دیر تک یاد رکھا جانے والا تحفہ بھی ہو سکتا ہے-

image


5: ڈیکوریشن پیس
ایک خوبصورت ڈیکوریشن پیس بھی بطور عیدی ایک اچھا تحفہ ہو سکتا ہے- یہ ڈیکوریشن پیس کسی خوبصورت فریم کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ بھی انفرادی استعمال اور پسند کے حساب سے بھی ہو سکتا ہے یہ تحفہ بھی ایک دیرپا یاد رکھا جانے والا تحفہ قرار دیا جا سکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: