گچھی کے پی کے میں پایا جانے والا ایسا مہنگا مشروم جو کہ صرف ایک کلو پچیس ہزار روپے میں فروخت ہوتا ہے خریدار کون؟ جانیں

image


پاکستان کا شمار دنیا کے ان خوش قسمت ترین ممالک میں ہوتا ہے جس کی مٹی اپنی زرخیزی کے لیے بہت مشہور ہے- اور یہاں پر اگائی جانے والی فصلیں دنیا کے بہت سارے ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہیں اور بہت سارے زرمبادلہ کے حصول کا باعث بھی ہوتی ہیں ان فصلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر ایسی خوردرو جڑی بوٹیاں اور پودے بھی موجود ہیں جن کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے اور ان کو بیرون ملک میں انتہائی مہنگے داموں خریدا جا سکتا ہے ایسی ہی ایک چیز گچھی بھی ہے جس کو انگریزی میں مورسیلا کہتے ہیں-

گچھی کیا ہے ؟
گچھی درحقیقت مشروم کی ایک قسم ہے جو کہ مارچ سے لے کر اکتوبر کے مہینے تک پاکستان کے شمالی علاقوں میں نتھیا گلی ، شوگران کے جنگلات میں سوات ، آزاد کشمیر میں خوردرو پائی جاتی ہے اور مقامی لوگ جو اس کی شناخت رکھتے ہیں- اس کو انتہائی محنت سے جمع کرتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں اس کا سائز آدھا انچ سے چھ انچ تک ہو سکتا ہے اور اس کی قیمت اٹھارہ ہزار سے پچاس ہزار روپے کلو تک ہو سکتی ہے-

گچھی کا استعمال
گچھی امریکہ ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بہت مہنگی ڈشز میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ پروٹین سے بھرپور انتہائی لذيذ غذا ہے جس کو دیگر مشروم کی طرح بھی پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔ چین کے اندر اس کی مانگ کو دیکھتے ہوئے اس کو آرٹیفیشل طور پر اگایا جا رہا ہے اس کا استعمال مختلف قسم کی ادویات میں بھی کیا جاتا ہے اور یہ ان ادویات کے جز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے-
 

image


گچھی کے فوائد
ایک جانب تو گچھی کی تجارت سے بڑے پیمانے پر پیسے کمائے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ دل اور جگر کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اور اس کو کھانے سے ان امراض میں بہت افاقہ ہو سکتا ہے- یہ وٹامن اے ، بی اور ڈی سے بھر پور ہوتی ہے ہڈیوں کی طاقت کے لیے بہت بہترین ہوتی ہے کمزوری کا خاتمہ کرتی ہے اور قوت مدافعت بہتر بناتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: