بیس سال قبل تنہا طواف کعبہ کرنے کا خواب دیکھنے والے کے خواب کی ایسی تعبیر سامنے آئی کہ سب ہی اس کی قسمت پر عش عش کر اٹھے

image


اللہ کے گھر کی زيارت اور اس کا طواف ہر مسلمان کا خواب اور خواہش ہوتی ہے ہر مسلمان اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس خواب کو دیکھنے اور اس کی تعبیر پانے کے لیے اسباب جمع کرنے پر خرچ کرتا ہے- مگر اس بات میں بھی حقیقت ہے کہ یہ خواب شرمندہ تعبیر صرف انہی کا ہوتا ہے جن کو سرکار بلاتے ہیں۔

مگر کچھ خاص لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی حاضری خاص انداز میں لگوائی جاتی ہے ایسے ہی ایک انسان جن کی شناخت سامنے نہیں آسکی آج سے بیس سال قبل حج کے لیے خانہ خدا حاضر ہوئے اور وہاں جا کر انہوں نے ایک عالم دین شیخ محمد ال رومی کو اپنے خواب سے آگاہ کیا جو انہوں نے دیکھا تھا ۔

ان کا خواب سننے کے بعد اس کی تعبیر بتاتے ہوئے شیخ صاحب نے کہا کہ اس خواب کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی زںدگی میں ایک بار طواف کعبہ اس حال میں کریں گے جب کہ طواف کرنے والے واحد انسان وہ ہوں گے اور ان کے علاوہ طواف کرنے والا کوئی اور نہ ہوگا ۔

بظاہر یہ ایک ناممکن سی بات تھی کیوں کہ خانہ کعبہ وہ واحد جگہ تھی جہاں دن کے چوبیس گھنٹوں میں کوئی ایک لمحہ بھی ایسا نہ ہوتا تھا جب کہ وہاں طواف جاری نہ رہتا اس وجہ سے اس شخص نے تعبیر سن کر خاموشی اختیار کر لی-
 


مگر جو چیز ہمارے لیے ناممکن ہوتی ہے وہ اللہ کے لیے کرنا کچھ مشکل نہیں ہوتا ہے ایسا ہی کچھ اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ہوا جب کہ رمضان سے قبل خانہ کعبہ کو سب کے لیے بند کر دیا گیا اور طواف کا سلسلہ سب کے لیے روک دیا گیا- اس وقت میں اس آدمی کو جس کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اپنے خواب کی تعبیر پانے کا موقع ملا- اور ان کے ایک دوست شیخ احمد الخوایار کی جانب سے شئير کی جانے والی ویڈیو کے مطابق انہوں نے تنہا خانہ کعبہ کا طواف کیا اور بیس سال قبل دیکھے جانے والے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا-

یہ واقعہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو کہ بہت سارے کاموں کو نا ممکن سمجھ لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ناممکن کچھ بھی نہیں ہے وہ صرف کن کہہ دیتے ہیں اور سب ہو جاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: