کچھ لوگ شدید گرمی میں بھی چادر اوڑھ کر کیوں سوتے ہیں؟ وجہ ایسی جان کر آپ بھی حیران ہوجائيں

image


عام طور پر شدید گرمی کے موسم میں حبس اور گھٹن کے سبب اکثر لوگ بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں- اگر گھر میں اے سی ہے تو پھر تو کسی حد تک سہولت ہو جاتی ہے ورنہ تو رات بھر کروٹیں بدلنے کے لیے تیار ہو جائیں- مگر اس کے باوجود بھی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ اس شدید گرمی کے موسم میں بھی بغیر کمبل یا چادر لیے سونے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں- اس حوالے سے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ایسی کون سی خاص وجوہات ہوتی ہیں جن کے سبب انسان شدید گرمی کے باوجود کمبل یا چادر کے بغیر نہیں سو سکتے ہیں-

1: جسم کا درجہ حرارت متوازن رہتا ہے
انسان کا شمار گرم خون والے جانداروں میں ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے جسم کے اندر یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ اندرونی درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے- مگر جس وقت ہم سو رہے ہوتے ہیں تو یہ نظام کمزور پڑ جاتا ہے اس وجہ سے کسی نہ کسی بیرونی چیز کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور اس موقع پر چادر یا کمبل اس درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے-
 

image


2: کمبل یا چادر اوڑھنا عادت ہوتی ہے
انسان کی فطرت میں یہ بات شامل ہوتی ہے کہ وہ جس عادت کا شکار ہو جائے اس سے جان چھڑوانا بہت مشکل ہوتا ہے- بچپن ہی سے جب بچہ بہت چھوٹا ہوتا ہے تو والدین سونے سے قبل بچے کو کمبل لپیٹ دیتے ہیں جس سے دماغ کو اس بات کی عادت ہو جاتی ہے کہ جیسے ہی کمبل ڈالا جائے گا تو دماغ یہ سگنل دے دیتا ہے کہ اب سونے کا وقت شروع ہو گیا ہے- اسی وجہ سے بعض لوگ عادت کے مطابق بھی اس کا استعمال کرتے ہیں-

3: کمبل یا چادر بے چینی کا خاتمہ کرتا ہے
سیروٹنن ایک ایسا کیمیکل ہے جو انسان کو خوشی اور سکون مہیا کرتا ہے اور خوشگوار نیند کا باعث ہو سکتا ہے- اسی وجہ سے اگر بے چینی کے سبب اگر نیند نہ آرہی ہو تو خود کو چادر یا کمبل سے جب ہم کور کرتے ہیں تو خود بخود ہمارے جسم میں اس کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جو کہ پرسکون نیند کا باعث بن سکتا ہے-
 

image


4: خود کو کمبل سے ڈھک لینے سے محفوظ ہونے کا تاثر
بچپن میں جب انسان کسی خوف کا شکار ہوتا یا اندھیرے سے رات کی تاریکی میں ڈرتا تھا تو خود کو چادر یا کمبل میں چھپا لیتا ہے- نفسیات کے اندر یہی چیز اب بھی موجود ہوتی ہے اس وجہ سے جب سوتے ہوئے انسان خود کو کمبل میں چھپاتا ہے تو وہ خود کو محفوظ سمجھنے لگتا ہے جس سے وہ پرسکون نیند سو سکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: