کاکروچ بھگانے سے لے کر انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے تک المونیم فوائل کے ایسے 8 فائدے جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہوجائیں

ہر گھر میں المونیم فوائل کا ہونا آج کل کے زمانے میں ضروری قرار دیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کو کھانوں کو بیک کرتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے- مگر اس کی افادیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں اور اس کا استعمال انتہائی محدود حد تک ہی کیا جاتا ہے- آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ یہ عام سا نظر آنے والا المونیم فوائل ہمارے روز مرہ کے معاملات میں کتنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے اس کی اہیمت کو جاننے کے بعد ہر کوئی اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہے-

1: بجلی کی بچت
عام طور پر گھر میں استری کرنے سے بجلی کا بل کافی زیادہ آتا ہے اس کو کم کرنے کے لیے کپڑے کی نچلی تہہ کے اندر المونیم فوائل رکھنے سے ایک ہی تہہ پر استری کرنے سے اس کا اثر دوسری تہہ تک جاتا ہے اور اس طرح نہ صرف کپڑے آسانی سے استری ہو جاتے ہیں بلکہ بجلی کی بھی بڑی بچت ہوتی ہے-

image


2: ‍قینچی کو تیز کرنے کے لیے
عام طور پر کپڑے کاٹنے کی قینچی زیادہ استعمال سے خراب ہو جاتی ہے مگر کچھ ٹکڑے المونیم فوائل کے کاٹنے سے وہ دوبارہ نئی ہو جاتی ہے اور اس کی تیزی میں اضافہ ہو جاتا ہے-

image


3: کیلے اور پھل زیادہ دیر تک تازہ رکھیں
پھل کھلی ہوا میں رہنے سے جلد خراب ہو جاتے ہیں اور ان کو دیر تک تازہ رکھنے میں المونیم فوائل بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے- کسی بھی پھل کو دیر تک تازہ رکھنے کے لیے اس کی ڈنڈی کو المونیم فوائل میں لپیٹ دیں اس سے اس کی نمی کے اخراج کا راستہ رک جائے گا اور وہ دیر تک تازہ رہ سکے گا-

image


4: کاکروچ اور دیگر حشرات کو دور بھگائے
عام طور پر کچن کے کیبنٹ گرمی اور تاریکی کے سبب کاکروچ اور دیگر حشرات کی نمو کے لیے بہترین ترین جگہ ثابت ہوتے ہیں- ان کے خاتمے کے لیے ان کیبنٹ کی تہہ میں المونیم فوائل بچھانے سے چمکدار سطح کے سبب تاریکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور روشنی اس کے اندر داخل ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے کاکروچ وغیرہ کی نمو متاثر ہوتی ہے اور ان کا خاتمہ ہو جاتا ہے-

image


5: خشک بیٹری کی عمر بڑھائے
گھروں میں ریموٹ کی حیثیت اس وقت بہت اہم ہے اسی طرح موبائل فون کی بیٹری بھی بعض اوقات کمزور ہو جاتی ہے اور اس کی استعداد میں کمی واقع ہو جاتی ہے- ایسے وقت میں بیٹری کے ساتھ المونیم فوائل کی تہہ کا استعمال بیٹری کو دیر تک استعمال کے قابل رکھتا ہے اور اس کی استعداد میں اضافہ کر دیتا ہے-

image


6: وائی فائی کے سگنل بہتر بنائے
وائی فائی کے سگنل اکثر اوقات مناسب انداز میں کام نہیں کر رہے ہوتے ہیں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے راؤٹر کے قریب کارڈ کی شکل میں المونیم فوائل نصب کرنے سے نہ صرف سگنل کوالٹی بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی طاقت میں اضافہ اور ہماری پریشانی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے-

image


7: دانتوں کو سفید تر بنائے
دانتوں کی رنگت کو بہتر بنانے کے لیے المونیم فوائل کی ایک پٹی کے اوپر کھانے کا سوڈہ اور ٹوتھ پیسٹ لگا کر دانتوں کے اوپر لگا لیں اور ایک گھنٹے تا لگا رہنے دیں اس کے بعد اتار کر برش کر کے دھو لیں دانت سفید تر ہو جائیں گے-

image


8: صابن کو گھلنے سے بچائے
نئے صابن کے ایک جانب استعمال سے قبل المونیم فوائل کی اسٹرپ کاٹ کر لگا دیں اس سے اس کے اوپر پانی جمع نہیں ہو گا اور وہ تیزی سے گھلے گی نہیں اور دیر تک چلے گی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: