|
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں شہروز کی ماڈل صدف کنول کی شادی کی خبر نے سب
کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لوگ اس حوالے سے اپنے جذبات کا طرح طرح سے
اظہار کر رہے ہیں- لوگوں کی اس شدید تنقید کا سبب ان کی وہ محبت تھی جو ان
کو سائرہ اور شہروز کے جوڑے سے تھی ۔ یہ نوجوان جوڑا جو انتہائی کم عمری
میں ایک دوسرے سے جڑا تھا لوگ ان کے اس جوڑے سے بہت محبت کرتے تھے اور ان
کی بیٹی کے لیے بھی لوگوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہ تھی ۔ حالیہ دنوں
میں اس جوڑے کی علیحدگی اور اس کے بعد طلاق کی خبریں ہی ابھی پرانی نہ ہوئی
تھیں کہ شہروز کی نکاح کی خبریں بھی سامنے آگئیں اور لوگوں کو ایک بار پھر
سائرہ اور شہروز کی محبت بھری جوڑی یاد آگئی-
|
|
سائرہ اور شہروز کی محبت کی داستان
ان دونوں کی محبت کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس کا آغاز انتہائی کم عمری
میں ہوا تھا اپنی لو اسٹوری کے بارے میں شہروز نے ماضی میں ایک انٹرویو میں
کچھ اس طرح بتایا تھا کہ میری سائرہ سے ملاقات ایک مشترکہ دوست کی شادی میں
ہوئی تھی اس وقت میری عمر صرف انیس سال اور سائرہ اٹھارہ سال کی تھیں ۔
سائرہ اس سے قبل ایک دو اشتہارات کر چکی تھیں اور میں ان اشتہارات میں ان
کو دیکھ کر سوچا کرتا تھا کہ یہ خوبصورت لڑکی کون ہے اس کے بعد چند سالوں
تک ان کی دوستی چلتی رہی جو محبت میں تبدیل ہو گئی اور یوں 2012 میں یہ
جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا-
|
|
شہروز کا یہ کہنا تھا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سائرہ ان کے
مقابلے میں زيادہ میچور تھیں وہ فوری طور پر شادی کرنے کے قائل تھے جب کہ
سائرہ نے اس حوالے سے خاندان کے لوگوں کی رضامندی کو سب سے زیادہ اہمیت دی
۔ شہروز کا یہ بھی ماننا تھا کہ سائرہ بہت اسٹرونگ لڑکی ہے اور ہمارے بیچ
شادی کے بعد بھی کبھی جھگڑے نہیں ہوئے-
محبت کی وجہ
شہروز کا یہ ماننا تھا کہ وہ سائرہ کی مسکراہٹ کو سب سے زيادہ پسند کرتے
تھے جبکہ سائرہ کو شہروز کی باتوں کا انداز سب سے زیادہ پسند تھا شوبز سے
جڑے اس جوڑے کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ ہم شادی سے قبل ہی شوبز کے شعبے
سے منسلک تھے اس وجہ سے یہ بات ہم میں طے تھی کہ ہم نے ایک دوسرے پر شک
نہیں کرنا اور اس بنیاد پر کسی قسم کی لڑائی ہمارے درمیان کبھی نہ ہوتی تھی-
|
|
جھگڑے اور طلاق کی وجہ
محبت کرنے والے اس جوڑے کا جن کا ماضی میں یہ ماننا تھا کہ ان کے درمیان
کبھی جھگڑا نہیں ہوتا تھا ایسا کیا ہوا کہ نوبت طلاق تک جا پہنچی- اس حوالے
سے دونوں کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی یہاں تک کہ صدف کنول سے نکاح کے
بعد شہروز جب اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں سامنے آئے تو انہوں نے اس بات کی
پر زوز تردید کی کہ ان کی طلاق کی وجہ صدف کنول تھیں- مگر اس کے باوجود بھی
انہوں نے طلاق کی اصل وجہ سے پردہ نہیں اٹھایا دوسری جانب سائرہ نے بھی اس
معاملے پر ہنوز خاموشی اختیار کر رکھی ہے- اب اس کی وجہ ان کی معصوم بیٹی
ہے یا پھر وہ محبت جو کہ چودہ سالوں پر محیط ہے اس کا فیصلہ تو آنے والا
وقت ہی کر سکتا ہے-
|
|