|
لوگ ہزاروں سال سے مختلف اقسام کے فراڈ کا شکار بن رہے ہیں- آج کے جدید دور
میں بھی ایسے کئی فراڈ کیے جارہے ہیں جو بنیادی طور پر قدیم دور سے ہی چلتے
آرہے ہیں اور نئے نہیں ہیں- لیکن آج بھی لوگ ان کا شکار بن جاتے ہیں- اس کی
بنیادی وجہ بعض اوقات انسان کا لالچ میں آجانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ان
فراڈ کا شکار بن جاتا ہے- اس لیے اگر آپ ان فراڈ سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں
تو کسی قسم کے لالچ میں نہ آئیں اور حقائق کو ضرور نگاہ میں رکھیں-
Internet Fraud
انٹرنیٹ 1971 میں ایجاد کیا گیا تھا تاہم اس وقت یہ ہر کسی کے لیے نہیں تھا-
عام صارفین کے لیے انٹرنیٹ تک رسانی 1983 میں جا کر ممکن ہوئی- گزشتہ 50
سالوں سے لوگ انٹرنیٹ سے منسلک ہیں اور اپنے دوستوں سے نہ رابطے میں رہتے
ہیں بلکہ نئی چیزیں بھی سیکھتے ہیں- افسوسناک بات یہ ہے کہ 50 سالوں سے
اکثر افراد اس انٹرنیٹ کو دوسروں کو دھوکہ دینے کے لیے بھی استعمال کرتے
آرہے ہیں- سال 2017 میں ایف بی آئی کو انٹرنیٹ فراڈ پر مبنی 3 لاکھ سے زائد
شکایات موصول ہوئیں- ان فراڈ کے دوران لوگوں سے 1.4 بلین ڈالر سے زائد کی
رقم ہتھیائی گئی-
|
|
Funerals
کنبے کے کسی فرد کی موت ایک تکلیف دہ اور جذباتی وقت ہے۔ یہ بالکل تکلیف دہ
بات ہے کہ کوئی بھی سوگوار کنبے کو لوٹنے کی کوشش کرے۔ بدقسمتی سے ایسے
کیسز موجود ہیں جن میں مرنے والے کے لواحقین کو لوٹنے کی کوشش کی گئی ہے یا
لوٹا گیا ہے- یہ دھوکے باز افراد اکثر یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ مرنے
والے نے ان سے ادھار رقم لے رکھی تھی لہٰذا- یہ وقت گھر والوں کے لیے
انتہائی جذباتی وقت ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ عموماً اس دھوکے کا شکار بن
جاتے ہیں-
|
|
Investments
اگرچہ متعدد افراد اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں
لیکن پھر بھی اکثر افراد اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کی صحیح طرح سے دیکھ
بھال نہیں کرپاتے- دھوکے باز افراد اس موقع فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر عمر
رسیدہ افراد کے سامنے فائدے سے بھرپور سیونگ پلان یا اسکیم متعارف کرواتے
ہیں جس میں بےپناہ منافع ظاہر کیا جاتا ہے- بنیادی طور پر یہ افراد رقم
قابو کرنے کے بعد پکڑ میں بھی آسانی سے نہیں آتے یا پھر مختلف حیلے بہانے
کر کے متاثرین کو چکر دیتے رہتے ہیں-
|
|
Anti-Aging Products
اس فراڈ کا شکار اکثر درمیانی عمر کی خواتین ہوتی ہیں- دھوکے باز افراد ان
خواتین کے ایسی مصنوعات پیش کرتے ہیں جن کے استعمال سے وہ کم عمر نظر آسکتی
ہیں- یعنی بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے والی مصنوعات جن کے استعمال سے آپ
اپنی حقیقی عمر سے کم نظر آسکتے ہیں- درحقیقت یہ کریمیں کوئی فائدہ نہیں
پہنچاتیں بلکہ اس کے برعکس ان میں ایسے خطرناک کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں
جو آپ کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں-
|
|
Real Estate Fraud
اکثر افراد بہترین گھر خریدنے کے لیے اپنی زندگی بھر کی جمع خرچ کردیتے ہیں
لیکن فراڈ کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ ایک انتہائی افسوسناک لمحہ ہوتا ہے-
جائیداد کی خرید و فروخت میں سب سے زیادہ فراڈ وہ ایجنٹ حضرات کرتے ہیں جو
اس خرید و فروخت میں مدد فراہم کرتے ہیں- بعض اوقات یہ افراد جعلی دستاویز
کے ذریعے ایسی زمین یا گھر تھوڑے کم داموں میں فروخت کردیتے ہیں جسے بیچنا
مکمل طور پر غیر قانونی ہوتا ہے-
|
|