گھر میں موجود بجلی کی اشیا کتنے یونٹ بجلی خرچ کرتی ہیں اور ان سے بل پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانیں

image


ہر گھر میں اپنی سہولت کے اعتبار سے بجلی سے چلنے والی اشیا کا استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سارے گھرانوں میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ ان پر ایک بم کی طرح گرتا ہے- اور وہ بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ اتنی بجلی تو ہم خرچ نہیں کرتے ہیں پھر بل زیادہ کیوں آتا ہے- تو آج ہم آپ کو گھر میں موجود اشیا اور ان کا بجلی کے استعمال کے حوالے سے بتائيں گے کہ کون سی چیز کتنے یونٹ تک بجلی خرچ کرتی ہے-

1: انرجی میٹر
بجلی کی ترسیل کرنے والے اداروں کی جانب سے اپنے صارفین کی جانب سے خرچ کی جانے والی بجلی کا حساب رکھنے کے لیے گھروں سے باہر عام طور پر میٹر لگائے جاتے ہیں یہ میٹر دو طرح کے ہوتے ہیں-

ڈسک میٹر
اس میٹر میں ایک ڈسک لگی ہوتی ہے جو بجلی کے استعمال کے حساب سے چلتی ہے اگر یہ ڈسک 600 چکر پورے کر لیتی ہے تو بجلی کا ایک یونٹ استعمال ہوتا ہے -

ڈيجیٹل میٹر
جن میں سرخ روشنی جل بجھ رہی ہوتی ہے جتنا زیادہ بجلی کا استعمال ہوتا ہے اس سرخ روشنی کے جلنے بجھنے کی رفتار بھی اتنی ہی تیز ہوتی ہے یہ روشنی 3200 بار جب جلتی بجھتی ہے تو بجلی کا ایک یونٹ استعمال ہوتا ہے یہ ہر میٹر کے اوپر لکھی ہوئی بھی ہوتی ہے-

image


گھریلو اشیا کے استعمال کا فی یونٹ حساب
ایک یونٹ ایک کلو واٹ فی گھنٹہ کے برابر ہوتا ہے یعنی بجلی کے سامان کا استعمال کتنے وقت کیا گیا اور وہ کتنے واٹ کی ہے اس کی مدد سے اس کو ضرب دے کر معلوم کیا جاسکتا ہے کہ بجلی کی اشیا کتنے یونٹ بجلی خرچ کرنے کا باعث بن سکتی ہیں-

استری
استری ایک ہزار واٹ کی ہوتی ہے یعنی اگر استری ایک دن میں ایک گھنٹہ چلے تو یہ ایک یونٹ بجلی خرچ کرے گی اسی طرح اگر ہر روز ایک گھنٹہ چلے تو مہینے کے تیس دنوں میں استری کا استعمال 30 یونٹ کے برابر ہو سکتا ہے-

image


ریفریجیریٹر
فریج عام طور پر فریج 0.250کلو واٹ کی پاور کے حامل ہوتے ہیں اور گرمی کے موسم میں سولہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں باقی وقت میں ان کا کمپریسر بند رہتا ہے- تو اس فارمولے کے حساب سے جب ہم کلو واٹ پاور کو سولہ سے ضرب دیں تو اس حساب سے فریج ایک دن میں چار یونٹ تک بجلی خرچ کرتا ہے جو ایک مہینے میں 120 یونٹ بنتے ہیں-

image


پنکھے
گرمی کے موسم میں پنکھے دن رات چلتے ہیں اور ان کی پاور اعشاریہ صفر آٹھ کے برابر ہوتی ہے اور اگر دن میں بارہ گھنٹے تین پنکھے چلیں تو یہ ایک دن میں دو اعشاریہ چار چار یونٹ کا استعمال کریں گے جو ایک مہینے میں تقریبا 87 یونٹ خرچ کریں گے-

image


ائیر کنڈیشنر
گھر کے اندر گرمی کے موسم میں بجلی کے بل میں سب سے زیادہ اضافے کا سبب یہی بنتا ہے ایک ٹن کے اے سی 1200 سے 1600 واٹ تک کی طاقت کا حامل ہوتا ہے جب کہ ڈيڑھ ٹن ک ااے سی 1800 سے 2500 واٹ کا حامل ہوتا ہے- اور ایک ڈیڑھ ٹن کا اے سی ایک گھنٹے میں دو اعشاریہ پانچ یونٹ بجلی کا استعمال کرتا ہے جتنے گھنٹے اے سی چلایا جائے گا اتنے ہی یونٹ بڑھتے جائيں گے اور اس طرح بجلی کے بل میں اضافہ ہو جائے گا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: