صرف 30 منٹ میں آپ اپنی زندگی کو تبدیل کرسکتے ہیں، جانیے کیسے؟

اپنی زندگی کو کامیاب بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لیے بے انتہا محنت کی ضرورت ہوتی ہے- لیکن اگر آپ صرف 30 منٹ خود کو دیں تو آپ اپنی زندگی ایک بڑی حد تک تبدیل کرسکتے ہیں- یہ 30 منٹ آپ کی زندگی میں ایسی کئی تبدیلیاں لا سکتی ہیں جو آپ کے پیشہ ورانہ امور اثر انداز ہوں گی اور آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گی-

30 منٹ کی ورزش
دفتری اوقات کے دوران گھنٹوں کرسی پر بیٹھے رہنا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے- لیکن اس سب سے محفوظ رہنے کے لیے آپ کو دن اختتام پر صرف اتنا کرنا ہے کہ 30 منٹ تک Full-body stretch ورزش کرنی ہے- اور اس ورزش کے دوران سانس کو بھی بہتر انداز میں مکمل طور پر اندر لینا اور باہر نکالنا ہے- یہ عمل نہ صرف آپ کے دماغ کو تروتازہ بناتا ہے بلکہ آپ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے-

image


بیٹھنے کا انداز
دن بھر لیپ ٹاپ پر کام کے دوران مختلف انداز سے بیٹھنا دراصل غلط انداز سے بیٹھنا ہوتا ہے جو کہ آپ کو صحت کے کئی مسائل کا شکار بنا سکتا ہے جن میں کمر درد اور سانس کے مسائل بھی شامل ہیں- لیکن اگر دن بھر میں کام کے دوران صرف 10 سے 15 منٹ کے لیے بھی درست انداز میں بیٹھ جائیں تو آپ ان مسائل سے کسی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں- اور اس عمل کی وجہ سے آپ دن بھر چاق و چوبند رہیں گے-

image


پرانے دوستوں سے بات
کسی دوست کو فون ملانے میں آپ کو زیادہ وقت نہیں لگتا- لیکن اس چھوٹے سے عمل سے آپ کے مزاج میں خوشگوار تبدیلی واقع ہوسکتی ہے- صرف چند منٹ کسی پرانے دوست سے فون پر بات کرلینا ہی آپ کو مختلف قسم کے دباؤ سے نجات دلوا سکتا ہے- یقیناً دباؤ سے نکلنا آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے-

image


دوستوں سے ملاقات
بےشک دوستوں یا گھر والوں سے ملاقات اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے 30 منٹ سے کئی زیادہ کا وقت درکار ہوتا ہے- لیکن اگر آپ مختصر وقت کے لیے بھی ان لوگوں سے ملاقات کر لیں تو یہ آپ کی زندگی کے سب سے قیمتی لمحات بن جاتے ہیں- اس طرح آپ کے مزاج میں ایسی مثبت تبدیلیاں واقع ہوں گی جو آپ کی پیشہ ورانہ اور کی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گی-

image


کسی کی مدد
کسی بھی شخص کی ایک یا دو کاموں میں مدد کردینا زیادہ وقت طلب نہیں ہوتا- مدد کرنے کا عمل آپ کو ایک بہتر انسان بناتا ہے- چاہے یہ مدد بظاہر بہت معمولی ہی کیوں نہ معلوم ہو لیکن ضرور کیجیے- مثلاً کسی ایسے شخص کے لیے دروازہ کھولنا جس کے ہاتھوں بہت سا سامان ہو یا پھر کسی بزرگ پڑوسی کو دکان سے سامان لا کر دینا وغیرہ یہ سب دیکھنے بہت آسان کام ہیں لیکن حقیقت میں یہ بہت بڑے ہیں-

image


قیلولہ
دن کے وقت صرف 20 منٹ کے لیے سونا آپ کے رویے کو مثبت بناتا اور ساتھ ہی آپ کی جسمانی توانائی میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے- اس کے علاوہ قیلولہ کرنے سے آپ میں کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے-

image


گرم پانی سے غسل
صرف 30 منٹ تک نیم گرم پانی سے نہانا آپ کی زندگی میں بہتری لاتا ہے اور ساتھ آپ کو پرسکون بناتا ہے- گرم پانی جسم اور دماغ دونوں کے لیے متعدد فوائد رکھتا ہے- یہ صرف آپ کے پٹھوں کو ہی آرام نہیں پہنچاتا بلکہ آپ کو دباؤ سے بھی نکالتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: