آپ کے بالوں کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیں

image


انسان کی شخصیت پر اس کے بالوں کے اثرات کے حوالے سے بہت کم لوگوں کو آگاہی ہوتی ہے انسان جب اس دنیا میں آتا ہے توعام طور پر اس کے بالوں کا رنگ وہی ہوتا ہے جو کہ اس کی آنکھوں کا ہوتا ہے- مگر نیلی یا سبز آنکھوں والے افراد کے بالوں کا رنگ سنہرا یا بھورا ہوتا ہے اس حوالے سے کی جانے والی ریسرچ سے یہ بات سامنےآئی ہے کہ سر پر موجود بال اور ان کی رنگت انسان کے مزاج پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے جس کے بارے میں ماہرین نے ایک طویل ریسرچ کے مطابق بتایا ہے-

بالوں کے رنگ کی وجہ
انسانی جسم میں بالوں اور جلد کی رنگت کا سبب ان کے خلیوں میں موجود میلانن ہوتا ہے جو کہ جسم کو سورج سے نکلنے والی شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے انسانی جسم میں دو قسم کے میلانن موجود ہوتے ہیں جو کہ ان کی رنگت کا سبب ہوتے ہیں-

ریسرچ کے مطابق شخصیت پر بالوں کے رنگ کے اثرات

ہلکے براؤن بال
ایسے بال رکھنے والے افراد کے بال پتلے ہوتے ہیں اور یہ پرکشش شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ زیادہ تر نوبل پرائز کے حامل افراد کے بالوں کا رنگ ہلکا براؤن ہی ہوتا ہے- جس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ایسے بال رکھنے والے لوگ ذہانت بھی رکھتے ہیں ایسے بالوں کے حامل افراد قائدانہ صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ سنجیدہ ،محنتی اور گرم جوش ہوتے ہیں ایمانداری ان کی فطرت میں شامل ہوتی ہے یہ لوگ ذمہ دار اور خود انحصاری پر یقین رکھنے والے ہوتے ہیں-

image


کالے بال
کالے بالوں والی خواتین کو بہت پرکشش تصور کیا جاتا ہے اور کالے بال خواتین کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ایسے لوگ روحانی طور پر بہت مضبوط ہوتے ہیں اور عام طور پر ان کا رجحان فطری طور پر فنون لطیفہ کی جانب زیادہ ہوتا ہے- اور یہ بطور استاد ، وکیل یا پھر ماہر نفسیات کے طور پر بہت کامیاب ہوتے ہیں ایسے لوگ پر اعتماد ،سنجیدہ اور کسی حد تک تنہائی پسند ہوتے ہیں معاشی معاملات میں ایسے لوگ ہمیشہ توازن اخراجات اور آمدنی میں توازن رکھنے کے قائل ہوتے ہیں-

image


ڈارک براؤن بال
ایسے بال رکھنے والے افراد انفرادیت پسند ہوتے ہیں یہ بہت خوش مزاج ہوتے ہیں اور ہر ایک کے دل میں جگہ بنانے کا ہنر جانتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ نازک مزاجی کے سبب سخت محنت طلب کام کرنے سے ہچکچاتے ہیں اسی وجہ سے کسی ایسے پیشے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں- جس میں جسمانی محنت زیادہ ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت اچھے منتظم ہوتے ہیں اور انتظامی معاملات کو بہت اچھی طرح سنبھالتے ہیں-

image


سفید بال
سفید بال ایک جانب تو عمر کے ساتھ ہوتے ہیں مگر بعض افراد کے اندر میلانن کی کمی کے سبب وقت سے پہلے بھی ہو جاتے ہیں- ایسے لوگ بہت حساس فطرت کے حامل ہوتے ہیں مزاج کے اعتبار سے ان کا رجحان فنون لطیفہ کی جانب بہت زیادہ ہوتا ہے یہ آرٹسٹ ہوتے ہیں اگر یہ آرٹ سے منسلک نہ بھی ہوں تو جس شعبے میں بھی موجود ہوں اس میں ان کا یہ رجحان اپنا جادو بکھیر دیتا ہے تخیل پسندی ان کے مزاج کا حصہ ہوتی ہے جو ان کو اپنی ذات تک محدود رکھتا ہے اور یہ بہت جلدی دوستی کرنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں- مگر جب کسی کے ساتھ دوستی کر لیتے ہیں تو اس کو نبھانے کے لیے آخری حد تک جانے پر یقین رکھتے ہیں لوگ ان کی مستقل مواجی کے سبب ان پر یقین رکھتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: