سیلفی ہو تو ایسی --- خلا بازوں کی خلا میں لی جانے والی دلچسپ سیلفیاں

اس بات میں کوئی شک نہیں آج کے نوجوانوں میں سیلفی کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے اور وہ اکثر عجیب اور دلچسپ سیلفی لیتے دکھائی دیتے ہیں- عام طور پر یہ تمام سیلفیاں تو زمین پر موجود مختلف سیاحتی مقامات پر کھڑے ہو کر لی جاتی ہیں- لیکن ہم جن سیلفیوں کا ذکر آج کرنے جارہے ہیں وہ خلا سے لی گئی ہیں اور انتہائی دلچسپ ہیں- یہ سیلفیاں خلا بازوں نے مختلف خلائی مشن کے دوران لی ہیں-
 

image
جاپانی خلا باز AKIHIKO HOSHIDE یہ سیلفی اس وقت لی جب 5 ستمبر 2012 کو وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر تھے-
 
image
خلا باز ANNE MCCLAIN نے یہ سیلفی زمینی سطح سے اوپر کی جانب 260 میل کے فاصلے پر بلندی سے خلا سے لی-
 
image
Buzz Aldrin کا دعویٰ ہے کہ خلا میں سب سے پہلی سیلفی انہوں نے اس وقت لی جب وہ 1966 میں GEMINI XII MISSION میں پائلٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے-
 
image
ناسا کی مریخ پر جانے والی خلائی گاڑی نے یہ سیلفی 12 مئی 2019 کو لی- یہ سیلفی 57 انفرادی تصاویر کو آپس میں جوڑ کی تخلیق کی گئی ہے-
 
image
خلا باز MIKE FOSSUM نے یہ سیلفی خلا میں چہل قدمی کے دوران کھینچی- ہیلمٹ میں ان کا اسپیس اسٹیشن اور زمین واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں-
 
image
1969 میں اپالو 12 مشن کے دوران خلاباز CHARLES CONRAD نے یہ سیلفی لی اور اس تصویر میں ان کے ساتھی خلاباز ALAN BEAN بھی نظر آرہے ہیں-
 
image
سال 2013 میں خلا باز CLAYTON C. ANDERSON نے یہ سایہ سیلفی شئیر کی جو انہوں نے سال 2007 میں ایک مشن کے دوران خلا میں چہل قدیم کرتے ہوئے لی تھی-
 
image
خلا باز THOMAS MARSHBURN نے یہ سیلفی سال 2013 میں ٹوئیٹ کی-
 
image
معروف خلا باز نیل آرم اسٹرانگ نے یہ سیلفی 1969 میں اپالو مشن 11 کے دوران لی اور ان کا عکس دوسرے خلا باز EDWIN “BUZZ” ALDRIN کے ہیلمٹ میں دکھائی دے رہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: