کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے پورے دن یا زیادہ تر وقت کے لیے چہرے
پر ماسک پہن کر رکھنا یقیناً کوئی آسان کام نہیں ہے- اکثر لوگوں کو ماسک
لگانے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعدد
افراد الجھن یا عادی نہ ہونے کی وجہ سے خطرے کے باوجود ماسک کو ٹھوڑی سے
نیچے کھینچتے رہتے ہیں- اس کے علاوہ ماسک پہننے سے پسینہ اور گھٹن کی شکایت
بھی پیدا ہوتی ہے-
ممکنہ طور پر اس بیماری سے بچنے کے لیے یہ ماسک ہمیں طویل عرصے تک پہننا
ہوں گے لیکن کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے ہم ماسک کو قابلِ برداشت
بنا سکتے ہیں- ماہرین کے مطابق ماسک پہننے سے قبل کی جانے والی ایک 5 منٹ
کی چھوٹی سی ورزش بڑی تبدیلی لا سکتی ہے-
|