خوفناک خواب اور جسم کا مفلوج ہونا! شیطانی قوتیں یا طبی مسئلہ، حل کیا ہے؟

image


دنیا میں متعدد افراد کو نیند میں کچھ وقت کے لیے عارضی طور پر جسم مفلوج ہونے کی شکایت ہوتی ہے اور یہ ایک انتہائی خوفناک لمحہ ہوتا ہے- اس لمحہ میں انسان اپنی جسم کو نہ تو حرکت دے سکتا ہے اور نہ ہی چیخ سکتا ہے- اس حالت کو Sleep Paralysis کہا جاتا ہے-

اکثر افراد اسے شیطانی قوتوں کے زیرِ اثر ہونے سے تعبیر کرتے ہیں جبکہ بعض افراد کے نزدیک یہ خون کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے- لیکن اس سب کی حقیقت کیا ہے اور سائنس اس حوالے سے کیا کہتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں-

اس خوفناک حالت کا شکار عموماً 16 سے 45 سال کی عمر کے درمیان والے افراد ہوتے ہیں- اس میں آپ ایک خوفناک خواب کی وجہ سے جاگ جاتے ہیں لیکن اس حالت میں نصف جاگے اور نصف سوئے ہوتے ہیں-

نیند میں جسم مفلوج ہونے کے اس خوفزدہ کر دینے والے لمحات میں انسان اپنے پٹھوں کے حرکت دینے کے قابل نہیں ہوتا اور ساتھ ہی کچھ لمحوں کے لیے وہ بولنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا- یہ ایسے ہوتا ہے کہ جیسے آپ کا دماغ تو جاگ رہا ہے لیکن آپ کا جسم سو رہا ہے اور ایسی کیفیت کو REM sleep کہا جاتا ہے- اس میں لوگوں کو بہت ہی عجیب طرح کے احساس یا دھوکے پر مبنی منظر دکھائی دیتے ہیں-
 

image


ماہرین کے مطابق ایسا اس وقت ہوتا ہے جب غلط وقت پر جاگتے ہیں اور آپ کے آدھے جاگنے اور آدھے سونے کا عمل بھی مکمل نہیں ہوا ہوتا- یہاں تک کہ آپ کے پٹھے سو رہے ہوتے ہیں جن میں آپ کے سینے کے مسلز بھی شامل ہوتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ اس حالت کے شکار افراد کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور ساتھ انہیں سینے پر بھاری بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے- اس وقت آپ کو کسی کو آواز دے کر بلا بھی نہیں سکتے کیونکہ آپ کے منہ کے پٹھے بھی کام نہیں کر رہے ہوتے-

اکثر افراد اس دوران خوفناک مناظر دیکھتے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت ایسا بھاری وزن سینے پر محسوس ہوتا ہے جو نظر بھی نہیں آتا-

حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ پوری دنیا کے لوگوں کا جن کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہے ، وہی ایک ہی چیز دیکھی ہے اور اسی طرح کے نیند کے فالج کے تجربات سے گزرے ہیں۔ زیادہ تر افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت ایک بوڑھی عورت دکھائی دیتی ہے جو خوفناک طریقے سے ہنستی ہے اور خوشی مناتی ہے-

میڈیکل کے مقابلہ میں نیند کا فالج بہت مافوق الفطرت ہے کیوں کہ اس کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح وضاحت موجود نہیں ہے۔
 

image


ماہرین کے اندازوں کے مطابق نیند کے فالج کی عام وجوہات:
ناکافی نیند لینا
بہت زیادہ ذہنی دباؤ یا تناؤ یا پھر بےچینی
بہت بھاری غذا کھانا یا میٹھی غذاؤں کا زیادہ استعمال
منشیات یا نشہ آور ادویات کا استعمال
نفسیاتی مسائل کا شکار ہونا
رات کے وقت ٹانگوں میں درد ہونا

اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر یا علاج:
پرسکون رہنے کی کوشش کریں
ورزش کریں
صحت بخش غذائیں استعمال کریں
پوری نیند لیں
رات کو سونے سے قبل خوفناک فلمیں دیکھنے سے گریز کریں

ایک تحقیق کے دوران یہ انکشاف بھی ہوچکا ہے کہ اکثر افراد کو یہ بیماری ورثے میں بھی ملتی ہے- ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی اس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: