ایک مشہور کہاوت ہے کہ گاڑی چلانا تو سب ہی جانتے ہیں مگر گاڑی کو روکنا
کسی کسی کو آتا ہے ۔ ہر گاڑی کو چلانے والا ڈرائیور تو کہلایا جا سکتا ہے
مگر اس کے اندر کچھ خصوصیات کی غیر موجودگی اس کو ایک برا ڈرائیور ثابت
کرتی ہے- ایسی ہی کچھ خصوصیات کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جن کے بارے
میں جان کر آپ خود اس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ اچھے ڈرائيور ہیں یا نہیں-
1: پارکنگ کا طریقہ
گاڑی کی پارکنگ کا طریقہ کسی کے بھی اچھے یا برے ہونے کے بارے میں بتا دیتا
ہے- اگر کم جگہ پر مناسب انداز میں آپ پارکنگ کرنے میں دشواری محسوس کرتے
ہیں اور آپ کو عام افراد کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے تو اس کا
مطلب ہے کہ ابھی آپ کو ڈرائيونگ پر عبور حاصل نہیں ہے اور اس کے لیے آپ کو
مزيد محنت کی ضرورت ہے-
2: کلچ کا استعمال
ایک مشاق ڈرائیور اور گاڑی کی کلچ میں بے انتہا انڈر اسٹنڈنگ کا ہونا بہت
ضروری ہے- اگر آپ کی گاڑی کا کلچ آپ کے اشاروں کو نہیں سمجھتا تو اس میں
قصور وار گاڑی کا کلچ نہیں ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ابھی آپ کو
مزيد مشق کی ضرورت ہے-
|