سوئمنگ پول سے لے کر چھتوں اور کھڑکیوں سے لے کر ٹوائلٹ تک، دنیا کا پہلا ’سونے‘ سے بنا ہوٹل

سوئمنگ پول سے لے کر چھتوں اور کھڑکیوں سے لے ٹوائلٹ تک، ہر چیز پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔ اس ہوٹل کو تیار کرنے میں گیارہ برس کا طویل عرصہ لگا ہے۔ دنیا کے اس انوکھے اور شاندار ہوٹل کی تصاویر!

 
image
یہ پچیس منزلہ ہوٹل ویتنام کے شہر ہنوئے میں گیارہ برسوں کے دوران تعمیر کیا گیا ہے۔
 
image
تین جولائی کو اس ہوٹل کا افتتاح کیا گیا تھا۔ یہ ویتنام کے ہاؤبین گروپ کی ملکیت ہے لیکن اس کا انتظام ایک امریکی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
 
image
لگژری کو اس ہوٹل میں ایک نیا رنگ دیا گیا ہے۔ اس فائیو اسٹار ہوٹل کی تیاری میں ایک ٹن سے زائد سونا استعمال ہوا ہے۔
 
image
اس لگژری ہوٹل کی تیاری پر 178 ملین یورو خرچ کیے گئے ہیں۔ استعمال ہونے والے سونے کی قیمت 50 ملین یورو بنتی ہے۔
 
image
اس ہوٹل کے باتھ ٹب اور ٹواٹلٹ تک کو سونے کے اوراق سے ڈھکا گیا ہے۔ اسی لیے اسے دنیا کو انوکھا اور شاندار ہوٹل قرار دیا جا رہا ہے۔
 
image
اس ہوٹل کے چار سو کمرے ہیں اور ایک کمرے کا ایک رات کے لیے کرایہ تقریباﹰ 220 یورو بنتا ہے۔
 
image
اس ہوٹل کی چھت پر 24 قیراط کے سونے کا استعمال کرتے ہوئے ایک سوئمنگ پول بنایا گیا ہے، جہاں سے ہنوئے کا بلندی سے نظارہ کیا جا سکتا ہے۔
 
image
یہ دنیا کا پہلا ایسا ہوٹل ہے، جس کے سامنے والے مکمل حصے پر سونے کے پانی کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔
 
image
انتظامیہ کے مطابق کورونا وباء کے بعد ویتنام کا یہ ہوٹل بین لاقوامی سیاحوں کی پسندیدہ منزل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: