بچے کا نام دوبارہ بتائیے گا؟۔۔۔پاکستانی ستاروں کے بچوں کے مشکل اور انوکھے نام

image
 
اولاد تو سب کو ہی پیاری ہوتی ہے اور خاص طور پر جب وہ پیدا ہو رہی ہو تو ماں باپ کو فکر ہوتی ہے کوئی ایسا نام رکھنے کی جو کسی کا نا ہو اور کچھ نیا اور مختلف ہو۔۔۔لیکن اکثر یہ نام لوگوں کو کنفیوز کردیتا ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے بچے بھی پیدائش کے ساتھ ہی اسٹار ہوتے ہیں اس لئے ان کے ناموں کا اندازہ ہوجاتا ہے۔۔۔کہ ماں باپ نے کتنا دھونڈ کر رکھا ہے یہ نام
 
سید جبران کے بچوں کے نام
اداکار سید جبران نے ڈرامہ ’’چپ رہو‘‘ اور رانجھا رانجھا کردی میں اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے۔۔۔ان کی فیملی بلاشبہ انڈسٹری کی خوبصورت ترین فیملیز میں آتی ہے۔۔لیکن انہوں نے بچوں کے نام رکھنے میں باقی لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا۔۔۔بہت سوچ سمجھ کر پکارے جاتے ہیں کہ کہیں کوئی غلطی ہی نا ہوجائے۔۔۔بڑے بیٹے کا نام یویل جبران، پھر بیٹی کا نام ایوا اور چھوٹے بیٹا کا ایسائیا ہے۔۔۔یہ ایسے نام ہیں جن کے مطلب تو خوب ہیں لیکن پکارنا بہت مشکل
image
 
صنم جنگ کی بیٹی کا نام
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے اپنی بہت پیاری سی بیٹی کا نام الایا رکھا۔۔۔اس نام کا مطلب ہے بہت اونچا مقام پانے والی۔۔۔ماں باپ نے یہ انوکھا اور بہت اچھے معنی رکھنے والا نام اپنی بیٹی کے لئے چنا۔۔۔یقیناً اس نام کو رکھنے میں دونوں ماں اور باپ کی محبت کا عکس نظر آتا ہے۔۔۔
image
 
شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے نام
کرکٹر شاہد آفریدی کے اپنی بیٹیوں کے نام رکھنے میں معنی اور خوبصورتی کا بہت خیال رکھا۔۔۔ان کی ایک بیٹی کا نام ہے ’’انشا‘‘جس کا مطلب ہے آغاز لینے والی، شروع کرنے والی ۔۔۔اس نام کے معنی ایک بیٹی کے لئے بہت ہمت والے ہیں۔۔۔یعنی کسی بھی کام کو شروع کرنے والی بنے۔۔۔انہوں نے اپنی باقی بیٹیوں کے نام بھی ہٹ کر رکھے۔۔۔جن میں اجوہ اور اسمارہ بھی شامل ہیں۔۔۔
image
 
دانش اور آئزہ کی بیٹی کا نام
اداکار دانش تیمور اور آئزہ خان نے اپنی بیٹی کا نام بہت ہی خوبصورت رکھا۔۔۔حورین۔۔۔اس کا مطلب ہے خوبصورت آنکھوں والی، جنت کی عورت، جنت کی دوست۔۔۔اس نام کا مطلب بھی خوبصورت ہے اور نام بھی مختلف۔۔۔
image
 
آمنہ شیخ اور مہیب مرزا کی بیٹی کا نام
اداکارہ آمنہ شیخ اور مہیب مرزا گو اب ساتھ نہیں لیکن شادی کے کئی سال بعد جب بیٹی کی خوشی ملی تو وہ دونوں ایک ساتھ ہی تھے اور انہوں نے بہت سوچ کر اس کا نام ’’مائسا‘‘ رکھا۔۔۔یہ بہت انوکھا اور خوبصورت نام ہے جس کا مطلب ہے ستاروں کے جھمگٹے میں سب سے چمکتا ہوا ستارہ۔۔۔دعا ہے کہ ان کے یہ خواب نام کے مطلب کی پورے ہوں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: