ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

image
 
دماغ کو حیرت میں مبتلا کردینے والی دو زیبروں کی ایک تصویر نے اس وقت انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے- یہ یہ تصویر کینیا میں سروش لودھی نامی فوٹوگرافر نے کھینچی-
 
سروش لودھی بھارت کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے ایک وائلڈ لائف فوٹوگرافر ہیں اور انہوں نے دو زیبروں کی یہ تصویر گزشتہ سال کینیا کے علاقے Narok میں کھینچی-
 
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ “ یہ تصویر میں نے متعدد تخلیقی تصویریں کھینچنے کے دوران کھینچی- جب دو زیبرا ایک دوسرے کی جانب بڑھ رہے تھے اور وہ انتہائی قریب آگئے تو اس وقت میں نے یہ نظروں کو دھوکہ دینے والی تصویر بنائی“-
 
اس تصویر میں یہ بتانا انتہائی مشکل ہے کہ دونوں میں سے کونسا زیبرا کیمرے کی جانب سے دیکھ رہا ہے-
 
 
رواں ہفتے یہ تصویر سروش کے دوست پروین کاسوان جو کہ فاریسٹ آفیسر ہیں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی اور صارفین سے سوال کیا کہ کیا وہ بتاسکتے ہیں کہ کونسا زیبرا سامنے کی جانب دیکھ رہا ہے؟
 
تاہم چند ایک صارفین کا اندازہ بالکل درست ثابت ہوا-
 
ایک صارف کا کہنا تھا کہ تصویر میں گڑبڑ کی گئی ہے تاہم فوٹوگرافر نے وضاحت کی کہ یہ اصلی تصویر ہے اور اس کی سافٹ وئیر یا گرافک ڈیزائن کا سہارا نہیں لیا گیا-
 
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کونسا زیبرا سامنے کی جانب دیکھ رہا ہے؟
 
 
اگر آپ کا جواب بائیں جانب والا زیبرا ہے تو آپ صحیح ہیں- فوٹوگرافر سروش لودھی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائیں جانب والا زیبرا ہی سامنے کی طرف دیکھ رہا تھا جبکہ دائیں جانب والے زیبرے نے دوسری جانب گرد موڑ رکھی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: