قبضہ مافیاء ایک ناسور۔ایک شہری کی فریاد

پاکستان میں دوسروں کی پراپرٹی پر قبضہ کرنا اتنا آسان ہے کہ اِس حوالے سے کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔ جو چاتاہے کسی کی بھی پراپرٹی پر بھی قبضہ کرلیتا ہے اور سول کورٹ میں جاکر کوئی بھی جھوٹی کہانی سنا کر دعویٰ دائر کرکے اصل مالک کو ناکوں چنے چباتا ہے۔ خد اکی پناہ ہمارئے معاشرئے میں اﷲ کا خوف نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ قبضہ گرپوں کی جانب سے جس طرح کے ہتھکنڈئے استعمال کیے جاتے ہیں اور جس طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دئے کر ہمیشہ کے لیے جائیداد سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اِس کا حل نکالنے مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔میرا چونکہ وکالت کے شعبے سے تعلق ہے اِس لیے مجھے روز مرہ زندگی میں اِیسی ہی کہانانیاں سُننے کو ملتی ہیں۔حکومتیں آتی ہیں چلی جاتی ہیں لیکن انصاف عوام کی پہنچ سے بہت دور ہوچکا ہے۔تھانہ کلچر بھی اِسی طرح پرانی روش پر ہی قائم ہے۔تھانے میں صرف اشرافیہ ہی اپنے کام نکلواتی ہے۔ عوام الناس کے لیے بس دھکے اور ٹھوکریں ہی لکھی ہوئی ہیں۔ آئے دن قبضہ گروپ لوگوں کی عمر بھر کی پونجی سے خریدئے گئے پلاٹ پر قبضہ کرکے اُنھیں زندہ درگور کرتے رہتے ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔ کیا یہ وطن اشرافیہ کے لیے ہی صرف بنا تھا کہ عمران حکومت اِن قبضہ گرپوں اور تھانہ کلچر کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے سے قاصر نہیں رہی ہے۔کیا ہمارا عدالتی نظام صرف ظالم کو تحفظ نہیں دیتا ہے۔ سول کورٹس میں جائیدادوں کے لاکھوں مقدمات نسل ختم ہونے کے باجود ختم نہیں ہوتے۔ آ ئیے ایک خط پڑھتے ہیں جو مجھے موصول ہوا ہے۔
 
گزارش ہے کہ سائل کی بیوی ڈاکٹر نسرین اختر زوجہ اشتیاق احمد نے دو عد پلاٹس (1) پلاٹ نمبر 94 بلاک C- رقبہ ایک کنال ممبر شپ نمبر 1990ریفرنس نمبر SCHS/1/83 مورخہ 25-3-199 واقع PCSIR سٹاف کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کالج روڈ لاہور بیعنامہ دستاویز نمبر 1624 بہی نمبر 1 جلد نمبر 2850 مورخہ 03-03-1999سب رجسٹرار صدر لاہور (2)پلاٹ نمبر 94 بلاک C- رقبہ ایک کنال ممبر شپ نمبر 1991ریفرنس نمبر SCHS/1/83 مورخہ 25-3-199 واقع PCSIR سٹاف کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کالج روڈ لاہور بیعنامہ دستاویز نمبر 1624 بہی نمبر 1 جلد نمبر 2850 مورخہ 03-03-1999سب رجسٹرار صدر لاہور مالکہ و قابضہ بلا شراکت غیرے و دیگر تھی.یہ کہ سائل کی بیوی مزکوریہ جوکہ مورخہ 16-08-2008 کو برضائے الہی وفات پاگئی۔اور پلاٹس مزکورہ کے سائل اور سائل کے بیٹے محمد فرحان، محمد ارسلان، محمد حارث اور ایک بیٹی رابعہ مشتاق بروئے ڈگر 124 2012/ فیصلہ مورخہ 29-5-2012 بعدالت جناب قاضی رحمت سول جج لاہور جائز شرعی و قانونی وراثتی حصہ داران ہیں جو سوسائٹی ہذا نے سائل اور دیگر وارثان کے نام ٹرانسفر لیٹر نمبر SCHS/1566 مورخہ 01-10-2012 اور ٹرانسفر لیٹر نمبر SCHS/1567 مورخہ 01-10-2012 جاری کردیا۔یہ کہ پلاٹس مذکورہ بالا پر نامعلوم اشخاص نے زبردستی قبضہ کرکے چار دیواری کر لی ہے اور گیٹس لگا کر تالے لگا دئیے ہیں۔سائل کے ایک شریف شہری ہے ۔ سائل کی جان کو بھی شدید خطرہ ہے۔ سائلاور سائل کی بچوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے اور پلاٹس مذکورہ کا قبضہ سائل کو دلوایا جائے۔اشتیاق احمد ولد شفیع محمد ساکن مکان نمبر 143/1 بلاک D ماڈل ٹاون لاہور۔میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے آخر کب تلک عام آدمی لُٹتا رہے گا۔ اگر حکمرانوں تو مظلوموں کی آواز نہیں پہنچ رہی تو اﷲ پاک تو سُن رہا ہے اور دیکھ رہا ہے۔

 

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 446789 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More