ہر حکومت ہر اپوزیشن قوم کے لیے ناسور

گو نیازی گو حکومت نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،اختر مینگل حکومت سے ناراض ،حکومت پر بھاری گزرنے والا ہے اب حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن میں شامل ن لیگ سمیت کسی کو ارکان پر نیب کیس پرسمجھوتہ نہیں کرینگے کرپشن پرکوئی سودے بازی نہیں کرینگے پی ٹی آئی حکومت ،ن لیگ ،پیپلز پارٹی ،شیخ رشید ،سمیت چند مخصوص سیاستدانوں کی فضولیات ہرروز سنتے اور دیکھتے ہیں عوام کے حق میں بلندآواز اور دھیمی آواز وں میں ٹن ٹن ٹن کرتے رہتے ہیں ان سب حکومتی اور اپوزیشن کی ڈرامہ بازی کو عوام جس انداز میں غور سے سنتی ہیں اور دیکھتی ہیں وہ بلاشبہ قابل رحم بات ہے قوم کو عرصہ داراز سے یہ سب ملکربیوقوف بنارہے ہیں اللہ کرے کہ اس قوم کو عقل سیلم آجائے شعور آجائے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کو حاصل کرسکیں اور اپوزیشن اور حکومت کی اس منافقت ،جھوٹ پرمشتمل طرز فکرکو پہچانے کا سلیقہ آجائے ان تما م ڈرامے بازوں کے لیئے حکومت کرنا ایسا ہی جیسے پکنک انجوائے کرنا ،عوام کے ٹیکس پر پلنے والوں اس حکومتی اور اپوزیشن ایسا لگتا ہے کو اب غیرت کے تقاضے کم پڑ رہے ہیں عوام سسک رہی ہے لیکن ان سب کو پیٹ بھری کی مستی چھائی ہوئی ہے اشرافیہ پر مشتمل اپوزیشن وحکومت کی اس بے حسی پردل خون کے آنسو روتا ہے لیکن عوام کے خون پسینے سے دیئے گئے ٹیکس پر عیش کرنے والے ان سب کو قوم کی حالت زار پررحم نہیں آتا احساس اور ضمیر کی دولت اللہ تبارک تعالیٰ نصیب والوں کو عطا فرماتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو ایساحکمران کھبی نہیں ملے گا کیونکہ( عوام)کی نہ نظرآنے والی طاقت کی بدولت جوبھی حکمران اس قوم پرمسلط کیئے جاتے ہیں وہ بے ضمیری بے حسی سے آراستہ ہوکراس قوم کے خون پسینے کی کمائی سے دیئے گئے ٹیکس پر اپنے اہل خانہ کو عیش کرواتے ہیں یہ سب ملکر قوم کے سامنے آپس میں نورا کشتی کرتے ہیں کیونکہ ارب پتی اپوزیشن اور کھرب پتی حکومت کی ڈرامے بازیاں کرکے ناٹک بھی جاری رکھنا ہوتا ہے عیاری ومکاری سے تیار اسکیمیں فلاں فنڈیہاں کا فنڈ یہ ٹیکس وہ ٹیکس لگا کراس قوم کے اس طبقے کی دل آزاریاں کرتے ہیں ہمارےملک میں ہرحکومت ہراپوزیشن قوم کےلیئے کسی ناسورسےکم نہیں ہوتی ہیںجو سفید پوش ہے میرے وطن کی قوم کو قرضوں کے جال میں جکڑنے والے ،احساس محرومی دینے والے ،بنیادی حقوق سےمحروم رکھنے والے قوم کے پیسوں پرعیاشی کرکے باہر عالیشان زندگی گزارنے والوں پر اللہ کاعذاب نازل ہو اوران سب کوعناصر کو عبرت کا نشان بنادے
(آمین یارب العالمین )

 

Syed Mehboob Ahmed Chishti
About the Author: Syed Mehboob Ahmed Chishti Read More Articles by Syed Mehboob Ahmed Chishti: 34 Articles with 26048 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.