یہ تو مارننگ شو کرتی ہے اس لئے طلاق ہوگئی۔۔۔مارننگ شو کی میزبانوں پر یہ الزام کیوں؟

image
 
رشتہ توڑنا اتنا آسان نہیں۔۔۔اسے توڑنے کے لئے انسان کو اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں کو سوچنا پڑتا ہے ۔۔۔کئی تکالیف کے سمندر کو پار کرنا ہوتا ہے۔۔۔نبھانے کے کئی ادوار کو دیکھنا پڑتا ہے۔۔۔لیکن اگر پھر بھی یہ ناکام ہوجائے تو رشتے کو توڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔۔۔بدقسمتی سے مارننگ شوز کی دنیا میں یہ تکلیف کئی خواتین نے اٹھائی۔۔۔
 
شائستہ لودھی
مارننگ شو کی میزبان گو کہ آج زندگی میں ایک نئے ہمسفر کے ساتھ اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ خوشحال اور مطمئن زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ زندگی کے ایک ایسے مشکل دور سے گزریں جب انہیں اپنی پہلی شادی کے کئی سال بعد علیحدگی جیسے درد کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔شائستہ کے تین بچے تھے اور وہ اپنی زندگی میں بظاہر دنیا کو بہت خوش اور مطمئن نظر آتی تھیں لیکن یہ شاید ایک دکھاوا تھا۔۔۔طلاق کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن سچ تو یہ تھا کہ کوئی بھی عورت اپنے گھر کو توڑنا نہیں چاہتی۔۔۔لیکن کیونکہ وہ مارننگ شو کرتی تھیں اور ان کی تنخواہ اور مراعات کافی تھیں تو ان پر طرح طرح کی انگلیاں اٹھائی گئیں۔۔۔وہ اپنے تینوں بچوں کو ذہنی طور پر اس درد سے نکالنے میں مگن تھیں۔۔۔خود کو ایک نئی زندگی میں ایڈجسٹ کرنے کی کوششوں کی طرف گامزن تھیں لیکن لوگوں کی ایک ہی آواز تھی۔۔۔مارننگ شو کرتی ہیں نا اس لئے نبھی نہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ نبھانا نا ہوتا تو اتنے سال بھی نا رہتیں۔۔۔
image
 
نادیہ خان
مارننگ شو میں سالوں سے راج کرتی نادیہ خان نے زندگی میں دو بار طلاق کے درد کو جھیلا۔۔۔انہوں نے اپنی پہلی شادی کا بہت کم جگہ ہی ذکر کیا ہے لیکن ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خاور اقبال سے شادی سے پہلے بھی ایک شادی کی تھی لیکن وہ چل نا پائی۔۔۔اپنے دو بچوں کے باوجود نادیہ خان نے دوسری شادی کو بھی ختم کردیا۔۔۔ایک شو کے دوران انہوں نے بڑے ہی واضح الفاظ میں بتایا کہ عورت بڑے عرصہ تک نبھانے کی کوشش کرتی ہے۔۔۔وہی گھر کو بچاتی ہے لیکن جب اس کو وہ اہمیت اور وہ عزت نا ملے جس کی وہ مستحق ہے تو رشتہ کو ختم کرنا ہی مناسب ہے۔۔۔نایہ خان کو اس معاملے کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا کہ وہ شادی کو چلا نہیں سکتیں کیونکہ ان کے اندر غرور ہے۔۔۔لیکن کوئی نہیں جانتا کہ انہوں نے اپنی شادی کو کس کس طرح سنبھالا۔۔۔اور جب ان کی حد پار ہوئی تو پھر انہوں نے رشتہ کو ختم کرنا زیادہ بہتر جانا۔۔۔
image
 
صنم بلوچ
صنم بلوچ کی زندگی میں بھی شادی کا لفظ ایک سے زائد بار آیا ہے۔۔۔انہوں نے مارننگ شو کی دنیا میں آنے سے پہلے بھی شادی کی تھی لیکن وہ زیادہ عرصہ چل نہیں پائی۔۔۔ان کی شادی جو منظر عام پر آئی وہ عبداﷲ کے ساتھ تھی جن سے محبت بھی انہیں مارننگ شو کے دوران ہی ہوئی کیونکہ وہ ٹیم کا حصہ تھے۔۔۔عبداﷲ کی قابلیت دیکھ کر صنم متاثر ہوئیں اور دوستی بڑھ کر شادی میں بدل گئی۔۔۔پانچ سال اس رشتہ کو خوش اسلوبی سے چلایا گیا لیکن کچھ ایسے معاملات تھے جن پر دونوں کا دماغ میل نہیں کھاتا تھا۔۔۔اس طلاق کے بعد تو یہ چھاپ اور پختہ ہوگئی کہ مارننگ شو کرنے والی خواتین رشتہ ختم کرنے میں ماہر ہوتی ہیں۔۔۔سچ کیا ہے اس کو تو صرف وہی بتا سکتا ہے جو خود اس درد سے گزرا-
image
 
مایا خان
مارننگ شو کی دنیا کا ایک اور نام مایا خان بھی شادی کے اس امتحان سے ایک سے زائد بار گزریں۔۔۔ان کی ایک طلاق کی وجہ دوریاں بنیں۔۔۔ان کے شوہر ملک سے باہر تھے اور وہ خود یہاں مقیم تھیں۔۔۔اپنا شو چھوڑ کر جانا اور وہاں سیٹل ہونا ان کے لئے مشکل تھا۔۔۔یہ وجہ بڑھتی گئی اور فاصلے بھی بڑھے۔۔۔دونوں کے درمیان غلط فہمیوں نے طلاق کو ہی آخری حل بنا دیا۔۔۔دوسری بار مایا خان نے نبھانے کے لئے خود کو بہت حد تک بدلا۔۔۔حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ آخری شادی میں لالچ کے ذرات شروع سے ہی نظر آنا شروع ہوگئے۔۔۔شاید وہ لڑکا ایک کماؤ پوت بیوی ہی چاہتا تھا۔۔۔لیکن یہ لالچ جب حد سے بڑھا اور زندگی میں کچھ نا بچا تو طلاق ہی واحد حل تھا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: