کرونا ہوا تو اپنی چھوٹی بیٹی کو دیکھنے کے لئے بے تاب تھا۔۔۔پاکستانی کرکٹرز بیٹیوں کے آگے ناک آؤٹ

image
 
بیٹیاں جس کے گھر میں ہوں تو اس گھر کے رنگ ، رونق اور خوشیوں کے انداز ہی بدل جاتے ہیں۔۔۔یہ بیٹیاں جب باپ کی زندگی میں آتی ہیں تو باپ ہیرو بنتا ہے اصلی زندگی کا۔۔۔پاکستانی کرکٹرز بھی جب اپنی بیٹیوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ میدان میں چھکے چوکے لگانے کے بادشاہ ہیں یا وکٹیں اڑانے کے چیمپئن۔۔۔بیٹیوں کے آگے سب ناک آؤٹ
 
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی پانچ بیٹیوں کے باپ ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں پر جان چھڑکتے ہیں۔۔۔ان کی حال ہی میں پیدا ہونے والی ننھی اروہ میں تو جیسے ان کا دل ہے۔۔وہ روز صبح اس کی مسکراہٹ دیکھنے کے لئے بے چین رہتے ہیں اور اسمارہ اور اروہ کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر شیئر کر کے یہ لکھا بھی کہ میں خوش نصیب ہوں جو اسمارہ اور عروہ جیسی خوشیاں میرے ارد گرد ہیں۔۔۔اروہ کی یہ مسکراہٹ دیکھنے کے لئے اسمارہ انتظار کر رہی تھیں۔۔۔میری ہر صبح اب خوشیوں بھری ہے اور میرے جینے کی وجہ ہیں میری یہ پیاری بیٹیاں۔۔۔حال ہی میں جب شاہد آفریدی کو کرونا ہوا اور آئسولیشن میں جانا پڑا تو ان کو اپنی ننھی اروہ کی مسکراہٹ بہت یاد آرہی تھی اور وہ اسے گود میں لینے کے لئے بے تاب تھے۔۔۔یعنی بیٹیوں کے آگے بوم بوم آفریدی ہوئے ناک آؤٹ
image
 
وسیم اکرم
کرکٹر وسیم اکرم کی زندگی میں دو بیٹے شامل تھے لیکن دوسری شادی کے بعد کافی سالوں کی اس خاموشی کو آئلہ اکرم نے توڑا۔۔۔ہیں تو وہ پانچ سال کی لیکن وسیم اکرم ان کے آگے بے بس ہیں۔۔۔وہ اپنے پاپا کی ہی نہیں بلکہ بڑے بھائیوں کی بھی لاڈلی ہیں۔۔۔وسیم اکرم اکثر اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہیں اور اسے زندگی کی ایک نئی امید کہتے ہیں۔۔۔وہ آئلہ کے لئے بہت حساس ہیں اور اس کی ہر خوشی کو بہت اہتمام سے مناتے ہیں۔۔۔سارے ریکارڈز ایک طرف لیکن پاکستان کے اس ہیرو پر حکومت ہے تو صرف ان کی بیٹی کی ۔۔۔
image
 
مصباح الحق
کرکٹر مصباح الحق کے یوں تو دو بچے ہیں اور وہ دونوں پر ہی جان چھڑکتے ہیں لیکن ننھی نوریزہ میں ان کا دل ہے۔۔اس کی پیاری پیاری باتوں کے وہ دیوانے ہیں اور اس کے ساتھ چل کر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔۔۔اسٹیڈیم میں جب بھی وہ نوریزہ کے ساتھ ہوتے ہیں تو ان کی خوشی ہی الگ دکھائی دیتی ہے۔۔۔مصباح الحق کو ناک آؤٹ کرواتی ہیں ان کی ننھی شہزادی-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: