قسمت نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا؟ عام افراد جن کی شادیاں شاہی خاندانوں میں ہوئیں

کوئی انسان نہیں جانتا کہ مستقبل میں اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے یا اس کی قسمت میں کیا لکھا ہے؟ بعض اوقات انسان کی قسمت دیکھتے ہی دیکھتے ایسا پلٹا کھاتی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے- اس کی بات کی چند مثالیں ہمیں کچھ ایسے افراد میں دیکھنے میں بھی ملتی ہیں جو تھے تو عام لیکن قسمت نے انہیں شاہی خاندان کا فرد بنا دیا-
 
Queen Suthida
تھائی لینڈ کی ملکہ تھائی ائیر ویز میں فلائٹ اٹینڈنٹ تھیں جس کے تھائی بادشاہ کے باڈی گارڈ یونٹ کی ڈپٹی کمانڈر بن گئیں- یکم مئی 2019 کو Suthida کی شادی بنکاک میں وہاں کے بادشاہ Maha Vajiralongkorn سے ہوگئی-
image
 
Kei Moriya
یہ شپنگ کمپنی Nippon Yusen میں ملازم تھے لیکن قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ شاہی محل تک جا پہنچے- ان کی شادی جاپانی شہزادی Ayako سے 29 اکتوبر 2018 کو ہوئی-
image
 
Jack Brooksbank
جیک Casamigos Tequila نامی کمپنی میں مینیجر کے طور پر فرائض سرانجام دیتے تھے جبکہ اس سے قبل ایک نائٹ کلب کے انتظامات سنبھالتے تھے- جیک کی شادی 12 اکتوبر 2018 کو انگلینڈ کے شہر ونڈسر میں شہزادی Eugenie نے سے ہوئی-
image
 
Meghan
میگھن مارکل ایک سابقہ امریکی فنکارہ تھیں لیکن اس کی رسائی بھی برطانوی محل تک ہوگئی- میگھن کی شادی پرنس ہیری سے 19 مئی 2018 کو ہوئی-
image
 
Princess Sofia
Sofia Hellqvist ایک سابق ماڈل اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار تھیں تاہم 13 جون 2015 کو سوئیڈین میں شہزادہ Carl Philip کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں- ان کی شادی کی تقریب رائل پیلس چیپل میں منعقد ہوئی-
image
 
Queen Máxima
نیدر لینڈ کی ملکہ Máxima درحقیقت سیاستدان Jorge Zorreguieta کی بیٹی ہیں- Máxima کی شادی سال 2002 میں اورنج کے شہزادے ولیم الیگزینڈر سے ہوئی-
image
 
Charlene
موناکو کی شہزادی Charlene زمبابوے میں پیدا ہوئیں اور یہ سابق اولمپک تیراک تھیں اور جنوبی افریقہ کی جانب سے تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیتی تھیں- ان کی ملاقات سال 2000 میں موناکو کے شہزادے البرٹ دوئم سے ہوئی جو محبت سے ہوتی ہوئی سال 2011 میں شادی تک جاپہنچی-
image
 

Diana

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا 1980 میں لندن میں نرسری اسکول اسسٹنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیا کرتی تھیں- ڈیانا کی جب برطانوی شہزادے چارلس کے ساتھ شادی ہوئی اس وقت ڈیانا کی عمر صرف 20 سال تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: