کرونا کے دوران معمولات؟

 معلوم نہیں افواہ ہے یا حقیقت کوئی نہیں جانتا ان آبادیوں میں سے اسوقت ہردسواں شخص ہلکے بخار اور سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کا شکار ہے جسم میں درد یا شدید سر درد بھی عمومی علامات جو لوگ محسوس کررہے ہوں انہیں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے کچھ ماہرین کا کہناہے کہ جو ابتدائی سٹیج پرہیں وہ ابھی کرونا ٹیسٹ مت کروائیں کیونکہ اس سے نفسیاتی طور پر ان کی قوت ِ مدافعت متاثرہوسکتی ہے دوسرا ہسپتالوں پر غیرضروری بوجھ پڑھنے سے خوف وہراس پھیل سکتاہے حروف عام میں جن لوگوں کو کرونا کاآغاز ہوسکتاہے وہ فوری طورپر اپنے ہی گھر میں آئسولیشن کرلیں کرونا وائرس اتنا خوفناک نہیں ہے جتنا اس سے خوف زدہ ہوناہے ایسے لوگ اپنے لئے تو خطرناک ہی ہیں وہ اپنے گھروالوں کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں یادرکھیں اس وبا ء سے بچنے یا مقابلہ کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے اپنے حواس قابو میں رکھ کر اپنی ایمیونٹی پاور کو بڑھانا۔ ایمیونٹی پاور کو غذا سے بڑھایا جا سکتا ھے۔ اور اسوقت بہترین غذا وہ ہے جو پروٹینز اور فائیبر پر مشتمل ہو ۔

آپ کو ڈائیٹ پلان جو اس وبا ء میں بہت فائدہ دے گا اور گارنٹی رزلٹ 2 سے 3 دن میں نظر آجائے گا۔ماہرین نے تجویزکیا ہے کہ ناشتہ میں کم ازکم ابلے انڈوں کی سفیدیاں کھانی چاہییں زردی استعمال نہ کریں اس کو ضائع بھی نہ کریں بلکہ جانوروں کو کھلادیں اگرآپ کے گھر جانور نہیں ہیں توپھر چھت پر پرندوں کو ڈال دیں ابلے ہوئے دو انڈوں سے آپ کو 18 گرام پروٹینز مل سکتی ہے اس کے علاوہ دلیہ Quackers کا بہترین نہیں تو fauji والوں کا لیں 240ml کے کپ میں اور 1.5 گلاس دودھ میں پکا لیں اس میں بادام اور کشمش اور اگر ہو سکے تو دوسرے میوہ جات شامل کریں اگر میوہ جات نہیں توآم یا sweet corns شامل کر لیں۔ یہ ایک کپ اپنے اندر ڈرائی فروٹس کیساتھ کم از کم 22 گرام پروٹین اور کوئی 10 گرام ہائی فائبر رکھتا ہے اور یہ ایک فرد کی خوراک کے لئے کافی ہوتاہے اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ایک آم کاٹ کر کھائیں ساتھ میں پیلی خوبانی 4 عدد وٹامن A کا بہترین سورس ہے صرف ایک بڑے آم میں 72% وٹامن A اور ایک چھوٹی خوبانی میں 13% وٹامن A ملتا ھے جو اپنی ایمیونٹی بڑھانے کا اکسیر کا حکم رکھتاہے۔ اگر ایک عدد آڑو بھی لیا جائے تو یہ سونے پر سہاگے والی با ت ہے ویسے بھی شوگر کے مریضوں کے لئے آڑو بہترین ہے جبکہ دوپہر کے کھانا میں مصالحے دار مرغن غذا سے بالکل پرہیز کریں اور کھاناہلکے oil میں کھانا بنائیں۔ وسائل اجازت دیں تو مٹن کا سوپ یا خالص دیسی چکن میں کالی مرچوں کااستعمال کریں اگر بیف کھا سکیں تو صرف بچھڑے کا قیمہ کالی مرچوں میں پکائیں۔ صرف روٹی چکی کے آٹے کی کھائیں آجکل کے ماحول میں سفید آٹا زہر کے مترادف ہے سلاد میں پیاز، لیموں۔ کھیرا۔ ککڑی۔ اور پودینہ ضرور استعمال کریں۔ اگر کر سکیں تو لہسن کی پوتھیاں یعنی ڈلیاں سلاد میں بغیر کاٹے مکس کر کھا لیں اچھی طرح چبا کر کھانے سے سانس پھولنا کا بہترین نیچرل علاج ہے اس سے سانس کی دشواری کا مسئلہ کاحل ہو جائے گا۔ پیٹ کے مسائل گیس،تبخیر،قبض سے نجات کیلئے صنعامکی کا قہوہ ایک ہفتہ میں دو سے تین بار پینافائدہ مندہے جبکہ روزانہ لیمن گراس کا قہوہ دارچینی،اجوائن،پودینہ،چھوٹی الائچی کو دس سے پندرہ منٹ جوش دے کر شہدیا چینی کیساتھ ضرور پیئں۔

ملٹی وٹامنز تو تقریبا آپکے پھلوں سے پورے ہو جائیں گے پھر بھی بہتر ھے اگرکیلشیم cac ایک ٹیبلیٹ روز کوئی 5 یا 6 بجے استعمال کریں۔ کوئی بھی دوا ڈاکٹرکے مشورہ کے بغیر ہرگزہرگزاستعمال نہیں کرنی چاہیے زنک بہترین سپلیمنٹ ہے ایمونٹی کو بڑھانے اور نیچرل گروتھ اورہڈیوں کی مضبوطی کے لئے 1 ٹیبلیٹ دوپہر کے کھانے کے فورا بعد لیں۔ خالی پیٹ مت کھائیں بہترین زنک ٹیبلٹس Nutrifactor ki NU zinc ہے بڑے ایک گولی روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو اور سونگھنے چکھنے کی حس ختم ہورہی ہو تو AZOMAX 500 MG پہلے 3 دن روز ایک ٹیبلٹ استعمال کر کہ دیکھیں ان شاء اﷲ بہتری ہو گی پھر وضاحت ضروری ہے کہ کوئی بھی دوا ڈاکٹرکے مشورہ کے بغیر ہرگزہرگزاستعمال نہیں کرنی چاہیے۔ اسکے علاوہ اسٹیم ہر 2 گھنٹے بعد اور غرارے ایک گھنٹہ بعد کریں قہوہ،چائے، کافی کا استعمال زیادہ کردیں موجودہ حالات میں ٹھنڈا کھانا بالکل نہ کھائیں بہت زیادہ ٹھنڈے پانی پینے سے بھی گریزکریں ہلکی پھلکی ورزش جس میں پسینہ آئے صبح یا شام کا معمول بنالیں اور صبح کی سیر یقینی بنائیں چاھے کمزوری کیوجہ 100 قدم ہی کیوں نہ چلیں اور گہرے سانس لیں اور باہر خارج کریں کوئی 20 مرتبہ یہ lungs کی ایکسرسائز کریں۔ سیر کیلئے باہرجانا نہیں چاہتے تو گھر کے صحن یا چھت پر چہل قدمی کریں خصوصاً رات کاکھانا کھانے کے بعد ضرورایسا کریں اس کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کی طرف بھی توجہ دیں جتنا آپ ظاہری علاج، پرہیز اور احتیاط پر توجہ دے رھے ہیں اس سے دوگنا روحانی طاقت کو یکجا کرنے پر توجہ دیں۔ سادہ سا اصول یاد رکھیں وضو جوانوں کی طرح کریں عبادت بوڑھوں کی طرح اور دعا بچوں کی طرح مانگیں۔ اﷲ تعالی مہربانی کر دے گا۔ کوشش کریں کوئی نماز قضا نہ ہو

قران پاک کی تلاوت کا معمول کریں۔ ذکر اذکار میں ہر نماز کے بعد 1 تسبیح استغفار اور درود ِ ابراہمی کو اپنا معمول بنالیں اور سات مرتبہ یہ درود پاک ہر نماز کے بعد پڑھنے سے قدرتی طورپر روحانی طاقت حاصل ہوتی ہے۔کرونا کا واحدعلاج احتیاط ہے روزانہ نہائیں 5مرتبہ وضوکرنے سے بھی آپ کوجسمانی صفائی،روح کی پاکیزگی اور اطمینان ِ قلب نصیب ہوگا اﷲ تعالیٰ کے اپنے اہل ِ خانہ، عزیزواقارب،اور محلے داروں کیلئے صحت،تندرستی کیلئے دعاکرتے رہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 348109 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.