بھائی مشرق کے ہوں یا مغرب کے بہنوں کے محافظ ہوتے ہیں چھ سالہ بھائی نے بہن کو کتے سے بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

image
 
اللہ تعالیٰ نے بھائی بہن کے تعلق میں ایک قدرتی محبت رکھی ہے اس کے لیے مشرق یا مغرب کی شرط نہیں ہے بلکہ بھائی دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں ان کی اپنی بہنوں کے لیے محبت غیر مشروط ہوتی ہے- بھائی بہنوں کے محافظ ہوتے ہیں اس کے لیے کسی عمر کی قید نہیں ہوتی ہے اور اس بات کو امریکہ سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ برجر سے حقیقی معنوں میں ثابت کیا ہے-
 
واقعے کی تفصیلات برجر کی آنٹی نکی والکر نے اپنی انسٹا گرام کی پوسٹ پر بتائیں ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ واقعہ نو جولائی کو پیش آیا جب ایک کتا برجر کی بہن پر حملہ آور ہوا اور برجر سے چھوٹی بہن جس کی عمر تین سال تھی اس کتے کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی اور اپنی کم عمری کے سبب اس خونخوار کتے کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ رکھتی تھی-
 
مگر اس وقت میں اس کا بھائی برجر جو کہ خود بھی صرف چھ سال کا تھا اس کتے سے خوفزدہ ہونے کے بجائے کتے اور اپنی بہن کے سامنے ڈٹ گیا- کتے نے برجر کی بہن کو چھوڑ کر برجر پر جملہ کر دیا اور اس کے چہرے کو اپنے دانتوں سے بھنبھوڑنا شروع کر دیا مگر برجر اس شدید ترین تکلیف کے باوجود مقابلے سے پیچھے نہ ہٹا اور اس کتے کو مار بھگایا اور اپنی بہن کو بچا لیا-
 

View this post on Instagram

Hey, all. Please, share my nephew’s story so that it gets as much exposure as it can. We know that our little hero would love some words of encouragement from his favorite heroes. On July 9th, my six year old nephew Bridger saved his little sister’s life by standing between her and a charging dog. After getting bit several times on the face and head, he grabbed his sister’s hand and ran with her to keep her safe. He later said, “If someone had to die, I thought it should be me.” After receiving 90 stitches (give or take) from a skilled plastic surgeon, he’s finally resting at home. We love our brave boy and want all the other superheroes to know about this latest hero who joined their ranks. @tomholland2013 @chrishemsworth @robertdowneyjr @markruffalo @prattprattpratt @twhiddleston @chadwickboseman @vindiesel @chrisevans EDIT: I just finished visiting with Bridger at his home. His wounds are looking so much better! He’s in great spirits, and his awesome personality is intact. He can’t smile too widely yet, but he was grinning as I read some of your comments to him. I’d also like to mention here that the dog’s owners are really great people who have been nothing but kind to Bridger and his family. We feel no resentment toward them at all, and—if anything—there’s only been an increase of love between our families as a result of this incident. EDIT 2: Once again we’re blown away by the amazing comments and messages that Bridger’s receiving. I’ve had lots of inquiries about a GoFundMe. Bridger’s family has asked that any one wishing to help out financially can, instead, donate to @mission_22 or @wwp. Bridger is also a huge fan of Science, especially Geology. So I’m going to start a post where people can share with him pictures of cool rocks that they see. EDIT 3: Once again, everyone’s kindness has meant so much to us. I’m trying to get to all of the messages that I can, but it may take some time. For those who have inquired about sending Bridger some rocks, here’s the address to use: Bridger Walker P.O. Box 22141 Cheyenne, WY 82003 #BridgerStrong

A post shared by Nikki Walker (@nicolenoelwalker) on

 
کتے کے کاٹنے کے سبب برجر شدید زخمی ہو گیا اس نے اپنی بہن پر تو کوئی آنچ نہیں آنے دی مگر ان زخموں کے نتیجے میں جب برجر کو ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے برجر کو نوے ٹانکے لگائے- ڈاکٹروں کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ برجر کو ایک طویل عرصے تک زیر علاج رہنا پڑے گا اور اس کے علاوہ چہرے پر پڑ جانے والے نشانات کے سبب برجر کو پلاسٹک سرجری کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑے گا-
 
نکی والکر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور برجر کی بہادری کے اس کارنامے کےبدلے انہیں ہالی وڈ کے بڑے بڑے اداکاروں کی جانب سے بھی بہت سراہا گیا- اس موقع پر معروف اداکار مارک رفالو کا کہنا تھا کہ برجر تمھاری بہادری نے مجھے بہت متاثر کیا اور دنیا کے بہادر ترین لوگ وہ نہیں ہوتے جو اپنے فائدے کے لیے دوسروں کا مقابلہ کرتے ہیں- بلکہ اصل بہادر وہ ہوتا ہے جو دوسروں کے بھلے کے لیے مشکلات کا بہتدری سے مقابلہ کرتے ہیں مارک کا یہ بھی کہنا تھا کہ برجر دنیا کے ان بہت سارے بڑے بڑے آدمیوں سے بہت بہتر ہے جن سے وہ آج تک ملے ہیں-
 
image
 
جب کہ دیگر اداکاروں نے برجر کو سپر ہیرو کے خطاب سے بھی نواز دیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے بہت ساری نیک خواہشات کا اظہار کیا برجر کا یہ عمل اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور ہر جانب سے برجر کی بہادری اور حوصلے کو سراہا جا رہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: