میری پرانی تمہاری نئی سے زیادہ اچھی ہے ---- چند چیزیں ہمیشہ پرانی ہی خریدنی چاہئیں

image
 
پرانی مصنوعات خرید کر نہ صرف آپ اپنی مقامی معیشت کو سہارا دے رہے ہوتے ہیں بلکہ اس کی کوئی اور مثبت وجوہات بھی ہوتی ہیں- بعض اوقات استعمال شدہ اشیاﺀ خرید کر آپ ماحول کو آلودگی سے بھی بچا رہے ہوتے ہیں اور اپنی رقم کی بچت بھی کر رہے ہوتے ہیں- بعض چیزیں نئی کے بجائے پرانی خریدنا زیادہ بہتر ہوتا ہے- آئیے چند ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں سیکنڈ ہینڈ خرید کر بھی آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
 
فرنیچر
عام طور پر پہلے فرنیچر بہترین لکڑی سے تیار کیا جاتا تھا لیکن اب ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو نئے کے مقابلے میں پرانے فرنیچر کو ترجیح دینی چاہیے-آپ پرانے فرنیچر کو خرید کر اسے پالش کر کے بالکل نئے جیسا بنا سکتے ہیں جبکہ وہ لکڑی کے اعتبار سے معیاری بھی ہوگا-
image
 
کتابیں
پرانی کتابیں خریدنے سے بہت بچت ہوگی جب تک کہ وہ پڑھنے کے قابل ہیں اور صحیح حالت میں ہیں- ایک سیکنڈ ہینڈ کتاب خریدنا ماحول دوست عمل بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح درخت بھی محفوظ رہیں گے-
image
 
سائیکل
سیکنڈ ہینڈ سائیکل نئی جتنا اچھا کام کرسکتی ہے۔ رقم کی بچت کے علاوہ، استعمال شدہ سائیکل خریدنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر اس کے کچھ حصوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو وہ سستے بھی مل جاتے ہیں۔
image
 
گھریلو آلات
گھریلو ایپلائینسز جیسے واشنگ مشینیں، فریج اور اسی طرح دیگر آلات اچانک کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ٹھیک نہ ہوں اور آپ کو فوراً نئے خریدنے کی ضرورت پڑسکتی ہے، لیکن نیا بہت مہنگا ہے۔ اس معاملے میں استعمال شدہ سامان آپ کی زندگی کو بچائے گا۔ آپ کو کچھ عمدہ حالت میں یہ سامان مل سکتا ہے- لیکن اس کے لیے جہاں سے یہ سیکنڈ ہینڈ سامان خرید رہے ہیں اس جگہ کے بارے میں تسلی کر لیں تاکہ کوئی فراڈ نہ ہو- بعض اوقات اکثر مالکان اپنے گھر میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ آلات نئے ماڈل کے خرید کر کے پرانے فروخت کردیتے ہیں جو کہ عام طور پر طویل عرصے تک کارآمد رہتے ہیں۔
image
 
کمپیوٹر
اگر آپ نئے کمپیوٹر پر بہت زیادہ رقم خرچ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو استعمال شدہ کمپیوٹر کی خریداری بھی ایک مناسب آپشن ہے- اگر پرانے کمپیوٹر کو اچھی طرح سے بحال رکھا گیا ہے تو آپ کو احساس تک نہیں ہوگا کہ آپ پرانا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں۔
image
 
اوزار
ہاتھ والے اوزار ہر گھر کی ضرورت ہوتے ہیں لیکن انہیں چاہے پرانا بھی خرید لیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا- یہ ہمیشہ ایک جیسا ہی کام کرتے ہیں اور یہ ایسی دھات سے تیار کیے جاتے ہیں جو طویل عرصے تک قابلِ استعمال رہتی ہے- اس لیے نئے اوزاروں پر رقم خرچ کرنے کے بجائے پرانے اوزار خرید کر پیسوں کی بھی بچت کریں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: