تعبیر ۔۔۔

ہنی مون پر پوری دنیا کی سیر کرنا
دبئی کے شاپنگ مال میں جی بھر کے شاپنگ
ہر ملک میں کم از کم پانچ ستارہ ہوٹل میں قیام
پردے سماجی رسوم و رواج سے بالکل آزادی
کم و بیش پانچ سال تک کوئی بچہ پلان کا حصہ نہ ہو
اس دوران کوئی کام نہیں ہو گا
صرف عیش ہو گا اور آرام ہو گا
اپنے یہ سارے خواب اس کی خواہش تھی کہ اس کا محبوب پورے کرے
وہ بے چارہ اس قابل کہاں کہ اسے شمالی علاقہ جات تک ہی اسے لے جاتا
وہ البتہ یہ سمجھتا تھا کہ اگر اسے کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں اچھی ملازمت مل گئی تو وہ میرے سارے خواب پورے کر دے گا -
میں یہ سب خاموشی سے سن ضرور لیتی مگر جانے کیوں میرا دل کبھی نہیں مانا تھا -
مجھے یہ بات دیوانے کی بڑ لگتی تھی - یوں لگتا جیسے مجھے بہلایا جا رہا ہے -
کہنے والا خود بھی شاید یہ بات جانتا تھا کہ یہ جاگتی آنکھوں کے خواب ہیں اک ذرا محویت ٹوٹی اور کراچی کراچی ہو کے بکھر گئے -
لیکن جانے کیوں مجھے لگتا تھا میرا ہر خواب تعبیر کی صورت ضرور دیکھے گا -
اور پھر وہی ہوا میں نے اپنے سارے خواب تعبیر میں ڈھلتے دیکھے -
میں نے وہ سب پا لیا جو میں چاہتی تھی سوچتی تھی یا خواب دیکھتی تھی -
بس مجھے ایک ذرا سی قربانی دینا پڑی تھی --- ہاں جناب محبت کی قربانی ۔۔۔
میں نے اپنی خوابوں کی تکمیل کے لیے اپنے باس کے ساتھ شادی کر لی ۔
عمر میں مجھ دو گنا ضرور تھا مگر جان دیتا تھا مجھ پر ۔۔۔۔۔ دیگر مردوں کی طرح شکی بھی نہ تھا -
اسے میں ہر حال میں قبول تھی -
میں خوش تھی کہ میرے سارے خواب پورے ہوئے تھے
باقی رہی محبت ۔۔۔۔۔
تو بھاڑ میں گئی ایسی محبت جو آپ کے خوابوں کے پر کاٹ کے آپ کو بے بس قیدی بنا دے
 

Safder Hydri
About the Author: Safder Hydri Read More Articles by Safder Hydri: 77 Articles with 71155 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.