موجودہ دور میں جہاں کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا معاشی
بحران کا شکار ہے۔وہاں ملک پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کے
مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔اس صورتحال میں جہاں بہت سے لوگوں کو ملازمت سے
برطرفی کیا جارہا ہےاور روزمرہ کے کمانے والے فاقہ کشی اختیار کرنے پر
مجبور ہو گئے ہیں۔وہاں حکومت پاکستان نے عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے
بجائے مہنگائی کا طوفان ان کے سروں پر مسلط کر دیا ہے۔موجودہ صورتحال میں
جہاں کاروبار ی افراد سے لے کر روزمرہ کے کمانے والے ہر کوئی مالی پسماندگی
کا شکار ہو گئے ہیں۔وہاں روزمرہ بڑھتی ہوئی اشیاء کی قیمتوں نےان کی کمر
توڑدی ہےاور لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ مہنگائی کے ہاتھوں
مجبور ہوکر موت کو گلے لگا لے۔کیونکہ کوئی بھی اپنے پیاروں کو بھوک سے
بلکتے ہوئے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنا پیٹ اور اپنے
گھر کے چولھے کو جلانے کے لئےجرائم اور دوسرے غیر قانونی کاموں کی طرف رخ
کر لیتے ہیں۔
میری حکومت پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی
اشیاءوں کی قیمتوں میں روک تھام کریں اور عوام الناس سے جو وعدے کیے گئے
تھے ان کی پاسداری کریں۔
|