طاقت کے دو بڑے "جن"

لاہور پنجاب کے سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے عزیزو اقارب ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے درجنوں افسروں نے لاہور کو اوڑھنابچھونا بنا رکھاہے،اکثر آفیسر ہر دور میں صوبائی دارالحکومت یا اس کے قرب و جوار کے اضلاع میں تعیناتی کو اپنا حق سمجھتے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ایسے آفیسرز کی تعداد 40کے قریب ہے جو ہر دور میں لاہور یا اسکے نواحی اضلاع میں تعینات رہتے ہیں ،طاقت حاصل کرنا اور لاہور میں پوسٹنگ لینا ہر بیوروکریٹ کی کمزوری ہے، اسکے لیے انکے کام آپس کی وفاداریاں اور سیاستدانوں سے رشتے داریاں کام آتی ہیں،یہ رشتے داریاں عوام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ طاقت کے دو بڑے "جن" کس طرح طاقت کے مزے لیتے ہیں اسکا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں۔ خالد شیر دل (مرحوم) ڈی ایم جی کے 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں ، یہ سابق چیف سیکرٹری اے کے شیر دل کے صاحبزادے ہیں، انکو ہمیشہ سے ہی موجودہ وزیر اعلیٰ کی قربت حاصل رہی ہے،حال ہی میں انکوایم ڈ ی صاف پانی لگایا ہے، انکے ایک بھائی مجاہد شیر دل ڈی ایم جی کے 31ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور پنجاب میں فنانس ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل سیکرٹری ہیں ،اور گریڈ 18 میں ہونے کے باوجود بھی کئی اضلاع میں ڈی سی رہے ہیں سابقہ دور میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکٹری فواد حسن فواد کے فسٹ کزن ہیں۔ محی الدین وانی آج کل وزیر اعظم کی قربت حاصل کیے ہوئے ہیں جو ڈی ایم جی کے 21 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، انکی زوجہ بھی انکی Batch Mate ہیں جو آج کل FIA میں تعینات ہیں۔ فضیل اصغر سینئر ڈی ایم جی آفیسر ہیں لیکن گریڈ 21 میں پیپلز پارٹی کی وابستگی کی وجہ سے پروموٹ نہ ہو سکے ہیں۔ راشد لنگڑیال مشہور لنگڑیال فیملی سے تعلق رکھتے ہیں یہ ڈی ایم جی کے 23 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، انکے ایک بھائی انکم ٹیکس میں کمشنر ہیں اور ایک بھائی پی سی ایس کے گریڈ20 کے آفیسر ہیں۔ موجودہ سیکرٹری خزانہ پنجاب حامد یعقوب شیخ سینئر ڈی ایم جی آفیسر ہیں۔ یہ ریٹائرڈ فیڈرل سیکر ٹر ی ارشد بھٹی کے ہم زلف ہیں، دونوں ہائی کورٹ کے سابق جسٹس محمد الیاس کے داماد ہیں۔ سپریم کورٹ کے موجودہ سینئر جج آصف سعید کھوسہ کے بھائی فیڈرل سیکرٹری ریٹائرہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں تعینات سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ڈی ایم جی کے 31 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور شہباز شریف کے منظور نظر سمجھے جاتے ہیں، انکی زوجہ ڈی ایم جی کی 34 ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں، برادر نسبتی زاہد سلیم گوندل سینئر پی سی ایس آفیسر ہیں اور کئی اضلاع میں ڈی سی رہ چکے ہیں۔ وزیر اعلی کے سیکرٹری امداد ابسال ڈی ایم جی کے 18 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکے ایک بھائی ن لیگ کے ایم این اے اور ایک بھائی سیشن جج ہیں۔ احد خان چیمہ ڈی ایم جی کے 28 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکی زوجہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ رہ چکی ہیں اور ڈی ایم جی کی 33 ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ماموں فوج میں جنرل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن وسیمہ عمر ڈی ایم جی کے 33ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں، انکے خاوند ڈی ایم جی کے 26 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں آج کل کمشنر ملتان ہیں،انکا ایک بھائی پولیس سروس کے 34 ویں کامن سے تعلق رکھتا ہے اور آج کل ڈی پی او ننکانہ ہیں۔ ناہید گل بلوچ پی سی ایس کے 1992ء کے بیچ سے تعلق رکھتی ہیں اور آج کل ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے تعینات ہیں، انکے خاوند گریڈ 21 میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں ، انکے دیور سینئر پی سی ایس افسر ہیں اور آج کل ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب ہیں۔ سینئر ڈی ایم جی آفیسر طاہر سرفراز ملک جنرل مشرف کے دور میں وفاقی سیکرٹری رہنے والی سمیرا ملک کے خاوند ہیں۔ سکندر سلطان راجہ آج کل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ہیں جبکہ بھائی فخر سلطان راجہ آر پی او راولپنڈی تعینات ہیں، انکے ایک بھائی سی اینڈ ڈبلیو میں چیف انجینئر ہیں، انکی ایک سالی کلثوم حئی ڈی ایم جی کے 32 ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں۔ ڈی آئی جی شہزاد سلطان اور سیکرٹری کوآپریٹوز شہریار سلطان آپس میں بھائی ہیں اور دونوں 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن ملتان عمارہ اطہر پولیس سروس کے 36 ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں، انکے خاوند بھی پولیس سروس میں ایس ایس پی ہیں۔ محمد عرفان ایل ڈی اے ( ٹیپا)اور واسا میں ڈائریکٹر تعینات رہے ہیں لاہور بورڈ میں اسسٹنٹ سیکٹری اور ٹیوٹا میں مینیجر ایڈمن اور یو ای ٹی میں ڈپٹی رجسٹرار بھی رہے ہیں ، انکے بھائی عمران ارشد پولیس سروس کے 25 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں ڈپٹی ڈی جی آئی بی اور ڈی پی او شیخو پورہ تعینات رہے ہیں اور آج کل چٹھی پر ہیں انکی ایک ہمشیرہ انکم ٹیکس میں کمشنر ہیں اور زوجہ ڈی ایم جی کے 36 ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں آجکل ایڈیشنل سیکٹری ہیں جبکہ والد پولیس سے ایس ایس پی ریٹائرڈ ہیں ۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہم زلف ہیں اس طرح پمز میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ایم این اے پرویز ملک کے بھائی ہیں، پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ندیم حیات ملک وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کے قریبی عزیز ہیں۔ سابقہ سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ سابق وفاقی سیکرٹری کے بھانجے ہیں۔ڈی ایم جی کے راشد کمالرحمان کئی آضلاع میں ڈی سی رہ چکے ہیں انکے بھائی پولیس سروس سے تعلق رکھتے اور انکی ہمشیرا بھی ڈی ایم جی سے ہیں اور گریڈ ۹۱ میں کام کر رہی ہیں۔
 

Sarfaraz Ahmed
About the Author: Sarfaraz Ahmed Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.