پاکستان کی سڑکوں پر دوڑنے والی ایسی گاڑیاں جو پیٹرول صرف سونگھتی ہیں

image
 
پاکستان کی سڑکوں پر بہت سی کاریں موجود ہیں۔ آپ کو مہران سے لے کر پراڈو ، فارچیونر ، پورش اور بہت کچھ مل جائے گا! لیکن ہماری گاڑیوں کی اس فہرست میں جاپانی اور دیگر مختلف اقسام کی ایسی کاریں موجود ہیں ایندھن کم خرچ کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں-
 
Daihatsu Move
اس گاڑی نے سال 2019 میں پاکستان میں بےپناہ شہرت حاصل کی جس کی وجہ اس کا پیٹرول کم خرچ کرنا تھا- یہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرول میں 31 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ چھوٹی سی کمپیکٹ کار ہے جس کی قیمت بھی جیب پر بھاری محسوس نہیں ہوتی-
image
 
Daihatsu Mira ES
یہ گاڑی بھی پاکستان کی سڑکوں پر اب عام دکھائی دیتی ہے- یہ بھی اپنی کم پیٹرول خرچ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مقبولیت رکھتی ہے- یہ ایک جاپانی گاڑی ہے اور ایک لیٹر پیٹرول میں 20 سے 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 660 سی سی کا انجن کا نصب ہے-
image
 
Toyota Prius
ٹویوٹا کرولا کے بعد Prius، پاکستان کا ایک اور مشہور ماڈل ہے۔ اس گاڑی کا ڈیزائن انتہائی پرکشش ہے جبکہ اس میں 1,8L انجن نصب ہے- یہ کشادہ اور پرتعیش سواری ایک لیٹر کے بدلے 26 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے-
image
 
Honda City
ہونڈا سٹی ایک اور ماڈل ہے جو اپنے ڈرائیوروں کو ایندھن کی عمدہ اوسط مہیا کرتی ہے۔ یہ کار 1.3L انجن کے ساتھ آئی ہے۔ ہونڈا ملک کے ان مینوفیکچررز میں سے ایک ہے جن کے پاس کسٹمر کا مضبوط گروپ ہے- یہی وجہ ہے کہ ہونڈا کی گاڑیاں ملک کے مختلف شہروں میں بہت زیادہ دکھائی دیتی ہیں-
image
 
Chevrolet Spark EV

ای وی کی خوبصورتی یہ ہے کہ جب میلوں کی بات آتی ہے تو یہ ایک وسیع رینج دیتی ہے ، اور آپ کو پٹرول پمپوں پر پیسہ خرچ کرنے سے بچاتی ہے اور ساتھ ہی لمبی قطار میں کھڑے ہونے کی اذیت سے محفوظ رکھتی ہے۔ تاہم مشکل بات یہ ہے کہ ان الیکٹرک گاڑیوں کو گھنٹوں تک چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، اور پاکستان میں آبادی والے علاقوں میں ایسے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنوں کو موجودگی غیرمعمولی بات ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: