بچوں کی تربیت میں باپ کا کردار ماں سے بھی زیادہ اہم ہے

image
 
ایک دور تھا جب بچوں کو باپ سے ڈرایا جاتا تھا۔۔۔ایسا نہ کرو ورنہ تمہارے ابو کو پتہ چل گیا تو۔۔۔تمہارے ابو آکر بتائیں گے اچھی طرح۔۔۔اور اس کے نتائج یہ تھے کہ بچے اپنے باپ سے اتنے خوفزدہ ہوجاتے تھے کہ دل کی بات بھی کبھی نہیں کہہ پاتے تھے۔۔ایک فاصلہ ضرور رہتا تھا درمیان۔۔۔پھر وقت بدلا۔۔۔اور آج کے بچے اپنے باپ سے بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں۔۔۔اکثر تو ماں سے ڈرتے ہیں لیکن باپ ہمیشہ انہیں ڈانٹ اور مار سے بچا لیتے ہیں۔۔۔یعنی آج کے بچوں کی تربیت میں ایک باپ کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہے۔۔۔کیونکہ بچے اپنے والد کی باتوں کو سمجھتے ہیں۔۔۔ایسے کئی مواقع ہیں جب باپ اپنے بچوں کو بہت کچھ سکھا سکتے ہیں
 
بچوں کو اہمیت دے کر
عموماً باپ سمجھتے ہیں کہ بچہ اگر اردگرد موجود ہے لیکن مصروف ہے تو ہم بھی اپنے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔۔۔موبائل پر یا اخبار میں خبریں پڑھ کر۔۔۔لیکن یہی وقت ہے جب آپ بچے کو یہ احساس دلا سکتے ہیں کہ وہ سب چیزوں سے زیادہ اہم ہے۔۔۔آپ اسے دیکھ کر اپنے سارے کام روک دیں اور اس سے بار بار پوچھیں کہ وہ کیا کررہا ہے۔۔۔اس کی مصروفیت میں شامل ہوجائیں اور اس کی دنیا کا حصہ بن جائیں۔۔۔بچوں کو اپنی دنیا کے بارے میں بتانا بہت پسند ہوتا ہے۔۔۔اور وہ یہ بھی سیکھیں گے کہ چیزوں سے زیادہ اہم رشتے ہوتے ہیں۔۔۔ایک وقت آئے گا جب وہ اپنے سارے اہم کام چھوڑ کر والدین کو اہم جانیں گے کیونکہ انہوں نے یہی سیکھا ہوگا۔۔۔
image
 
برداشت کی مثال بن کر
عموماً کھانے میں دیر ہوجائے، یا کوئی مسائل ہوجائیں گھر میں تو والد اپنا کنٹرول کھو کر چلانا شروع کردیتے ہیں۔۔۔گھر میں ماحول خراب ہوجاتا ہے اور بچے بھی سہم جاتے ہیں۔۔۔چاہے انہیں اس معاملے میں کچھ نا بھی کہا جائے لیکن وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے والد نے غصہ کیا اور ان میں برداشت کی کمی ہے۔۔۔اگر آپ کو غصہ آئے تو بچوں کو یہ بتائیں کہ میں اسے کنٹرول کرلوں گا اور دنیا میں بہت سارے مسائل اور پریشانیاں آتی ہیں لیکن ہمیں انہیں صبر سے اور تحمل سے گزارنا ہے۔۔۔بچوں کے اندر موجود انتشار اس سے ختم ہوجاتا ہے اور وہ صبر کرنا ، برداشت کرنا سیکھتے ہیں۔۔۔
image
 
محبت کا اظہار کر کے
عموماً مائیں تو اپنی محبت کو جتا رہی ہوتی ہیں، بار بار اظہار کر رہی ہوتی ہیں۔۔۔گھر کے ہر فرد کے لئے مشغول نظر آتی ہیں لیکن والد صرف بچوں کو ہی محبت دکھا کر اپنی راہ لے لیتے ہیں۔۔۔بچے بہت ساری چیزیں صرف دیکھ کر محسوس کرتے ہیں۔۔۔ان کے سامنے ان کی ماں سے محبت کا اظہار کرنا، ماں کی تعریف کرنا، گھر کے بڑوں کا شکر گزار ہونا، خاندان کے افراد سے گھلنا ملنا اور ہر ایک سے پیار سے ملنا۔۔۔بچوں میں قدرتی طور پر یہ سب سرائیت کرجاتا ہے اور وہ لوگوں کو پیار ، محبت اور عزت دینا سیکھتے ہیں۔۔۔
image
 
یاد رکھئے باپ اپنے بچوں کی بڑی ہی خاموشی سے بہترین تربیت کر سکتے ہیں اور آنے والے دنوں کے لئے ایک بہترین انسان معاشرے کو دے سکتے ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: