مخفی تدابیر

کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو جسمانی طور پر متاثر کیا ہے وہاں روحانی طور پر بہی انسان کی سوچ اسکے شعور و لاشعور کی سطحوں کو بری طرح متاثر کرتے ہوئے اب انسانیت میں سرایت کر گیا ہے۔اس نے انسان کے ذہن میں خوف،خطرات، بھوک، بے روزگاری، تنگی جیسے وائرس پیدا کر دیے ہیں جن کا بظاہر تو کوئی وجود نہیں لیکن انسان کی شعوری اور لاشعوری دونوں سطح پر قابض ہوچکے ہیں اس کی مثال امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اور چائنہ کی صورت میں ہی لے لیں، دونوں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتے نظر آئے کہ یہ وائرس تم نے ایجاد کیا ہے تم اس کے ذمہ دار ہواور دوسری طرف مغرب کی کچھ تنگ نظر ، گمراہی کی دلدل میں دھنسی ہوئی، لادینیت سے سرشار اقوام کا جائزہ لیں تو ان کی دماغ کی بتیاں اس بات پر آ کر روشن ہوتی ہیں کہ یہ مسلمانوں کی طرف سے کی گئی گہری سازش ہے۔مسلمان اس کرونا کے ذریعے عورت کو پردہ کروانا چاہتے ہیں، اس کرونا کے ذریعے مرد و عورت کی تخلیط انکا قریبی سطح کا میل جول روکنا چاہتے ہیں، آج تک ہمارے پیش کردہ تمام مسودات، قوانین اور انتظامات کو مسلمانوں کے اس پلان نے بری طرح روند ڈالا ہے۔ہماری صدیوں کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔ یہ ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم نے عورت کو اس مقام تک لانے میں کتنے پاپڑ بیلے، کتنے فیشن ایجاد کیے کتنے ڈالرز لگائے، اسکو پرکشش اورخوبصورت دیکھانے کے لیے میک اپ کے کتنے برانڈز تیار کیے پر ہائے یہ مسلمان انہوں نے ایک معمولی اورچھوٹے سے وائرس سے پوری دنیا کو ہلا دیا ہے۔اور دوسری طرف مسلمانوں کی حالت زار اور ان کے موقف سے آپ بخوبی واقف ہیں۔وائرس چاہے امریکہ نے بنایا ہو یا چائنہ نے مسلمانوں نے بنایا ہو یا کسی ناتجربہ کار شخص کے ہاتھوں کوئی تجربہ غلط ہو گیا ہو اور نتیجۃً کرونا وائرس رونما ہو گیا وائرس نے ہر حال میں آ کر ہی رہنا تھا خواہ اسکا سبب کوئی بھی بنتامیرا یہ کامل یقین ہے کہ یہ اﷲ کریم سے طرف سے انکی مرضی سے انکی تدبیر سے آیا ہے۔کسی کے لیے امتحان بن کر کسی کے لیے آزمائش کسی کے لیے مصیبت اور کسی کے لیے سزااور یہی اسکی حقیقت ہے ۔دنیا والے چاہے کتنے ہی خفیہ سازشیں کر لیں مگر وہ بھول جاتے ہیں کہ ان کے اوپر ایک ذات اور بھی ہے، اور وہ بھی اپنی خفیہ تدبیر چل رہی ہے، اور بے شک اسکی خفیہ تدبیر سب سے کامیاب اور بہتر ہے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 54 کا مفہوم ہے۔

«اور انہوں نے خفیہ چالیں چلنی شروع کردی تو اﷲ نے بھی اپنی خفیہ تدبیر کی اور اﷲ کی تدابیر ہی خیر والی ہوتی ہیں»

 
Hafiza Saba Batool
About the Author: Hafiza Saba Batool Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.