تہذیب کی علامت پان کا تحفہ، پان کا پتہ کون کون سے طبی فوائد کا حامل ہے؟ جانیں

image
 
مشرقی تہذیب کا ذکر پان کے ذکر کے بغیر ادھورا سا لگتا ہے- ماضی میں مہمانوں کی مدارت خوشبودار پان سے کی جاتی تھی کھانے کے بعد گھر کی بڑی خاتون پاندان سنبھال کر بیٹھ جاتیں اور مرد حضرات کو اپنے ہاتھوں سے پان کی گلوریاں بنا کر پیش کی جاتی تھیں- شادی بیاہ کی رسومات کے لیے بھی ہاتھ پر پان کا پتہ رکھ کر مہندی لگائی جاتی تھی ۔ پان کو کھانے والے افراد کو مہذب قرار دیا جاتا تھا اس وقت پان کسی بھی قسم کے نقصان دہ اشیا سے پاک ہوتا تھا اور اس کا استعمال منہ میں خوشبو کے لیے اور تواضح کے لیے کیا جاتا تھا- پان دان ہر لڑکی کے جہیز کا لازمی جز تصور کیا جاتا تھا اور شادی سے قبل جہاں لڑکی کو کھانے پکانے اور سلائی کڑھائی کے ہنر میں طاق کیا جاتا تھا وہیں پر اس کو پان لگا کر پیش کرنے کے آداب بھی سکھاۓ جاتے تھے- آج کل کے دور میں لوگ پان کو منہ کے کینسر کا سبب قرار دیا جارہا ہے مگر حقیقی معنوں میں پان نقصان دہ نہیں ہے بلکہ کئی قسم کے فوائد کا حامل پتہ ہے- مگر اس کے ساتھ جو کیمیکل اور نشہ آور تمباکو استعمال کیا جاتا ہے وہ انسانی صحت کے لیے مضر ہیں آج ہم آپ کو پان کے پتے کے کچھ خاص فوائد بتائيں گے-
 
1: ذیابطیس کے مریض کے لیے مفید ہوتا ہے
پان کے پتے میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ذائقے کے اعتبار سے ہلکا سا کڑوا پن لیے ہوۓ ہوتے ہیں اس وجہ سے ذیابطیس کے مریض جب اس پتے کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے ان کے خون میں شکر کے لیول میں کمی واقع ہوتی ہے
 
2: اینٹی کینسر ایجنٹ
پان کے پتے میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں اور جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور جسم کے میٹا بولزم کو تیز کر کے صحت مند بناتے ہیں
 
image
 
3: زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے
پان کا پتہ ایک بہترین اینٹی بیکٹیریل بینڈیج کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے- اس کو جلے ہوئے اور کٹے ہوئے زخموں پر لگانے کی صورت میں نہ صرف زخم جراثیم سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ جلد بھر بھی جاتے ہیں-
 
4: ڈپریشن میں مددگار ہوتا ہے
ڈپریشن اور پریشانی کی حالت میں پان کے پتے کو چبانے سے اس میں سے ایسے اجزا خارج ہوتے ہیں جو دماغ اور اعصاب کو پر سکون کرتے ہیں اور موڈ کو بہتر بناتے ہیں-
 
5: کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے
خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرے میں اضافہ کر دیتی ہے پان کے پتے کو روزانہ کی بنیاد پر چبانے سے اس خطرے سے بچا جا سکتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے-
 
image
 
6: ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے
پان کے پتے کو چبانے سے اس میں سے ایسے کیمیکل نکلتے ہیں جو ہاضمے کے عمل کو تیز کرتے ہیں بدہضمی کی صورت میں بھی پان کے پتے کو چبانے سے پیٹ درد سے سکون مل سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: