آن لائن کلاسس اور دیہاتی طلباء کی مشکلات

کرونا وائرسس کی وبا کی وجہ سے پاکستان بھر میں آن لائن کلاسس کے ذریعے تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن اگر ہم دیکھیں تو ایک طرف شہری طلباء کو آن لائن کلاس سے کافی فائدہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب دیہاتی طلباء کو آن لائن کلاسس کی وجہ بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں ابھی تک لوکل انٹرنیٹ کا نیٹورک موجود نہیں ہے اور نہ ہی موبائل نیٹ ورک صحیح سے کام کرتا ہے۔ بیشتر دیہاتی علاقے تو ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک بجلی کا نظام بھی ٹھیک سے موجود نہیں ۔جن علاقوں میں بجلی موجود ہے وہاں لوڈ شیڈنگ نے جینا مشکل کیا ہوا ہے۔ ایسے میں لیپ ٹاپ یا موبائل چلانا اور اُن کو چارج کرنا کسی خیالی پلاؤ سے کم نہیں۔ دیہات کی زیادہ تر آبادی کا تعلق نچلے طبقے سے ہے اور وہاں کے لوگ بمشکل اپنی خوراک اور رہن سہن کا خرچہ اٹھاتے ہیں، ایسے میں دیہاتی طلباء موبائل نیٹ ورک کے مہنگے انٹرنیٹ پیکجز خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ سب سے بڑی پریشانی دیہاتی خواتین طالبات کو جھیلنی پڑ رہی ہے کیونکہ لڑکے تو پھر بھی کہیں نہ کہیں جا کے آن لائن کلاسسز لینے کی کوشش کریں گے لیکن ایک دیہاتی معاشرے میں ایک لڑکی کے لیے باہر جا کر آن لائن کلاسز لینا ممکن نہیں ہے۔ دیہات میں موجود ہزاروں طالب علموں کو ان مسائل کا سامنا ہے اور یہ خدشہ ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے شہری طلباء سے کسی قدر پیچھے رہ جائیں گے۔ میری حکومت پاکستان سے یہ گزارش ھیکہ وہ دیہاتی علاقوں میں رہنے والے طالب علموں کے مسائل پر غور کریں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ یہ طالب علم بھی روانی سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

 

Amir Hamza
About the Author: Amir Hamza Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.