ہمالین نمک کے لیمپ کیسے زندگی بدلتے ہیں؟

image
 
گھر میں کی جانے والی تھوڑی سی تبدیلی، تھوڑا سا اضافہ یا کبھی کبھی تھوڑی سی کمی ۔۔۔پوری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔۔۔ہم اکثر گھر کی سجاوٹ میں شو پیس تو لاتے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی بامقصد نہیں ہوتا۔۔۔اگر ہم گھر میں ہمالین کا سالٹ لیمپ سجاوٹ کی نیت سے ہی لگائیں تو ایک زبردست تبدیلی زندگی کو بدل سکتی ہے۔۔۔لیکن یہ خیال رکھنا ہے کہ اسے کہاں اور کیسے رکھنا ہے۔۔۔
 
پہلا فائدہ
ہمالین سالٹ لیمپ کو ان جگہوں پر جلایا جائے جہاں بہت زیادہ موبائل، لیپ ٹاپ یا مائیکرووویو کا استعمال ہوتا ہے۔۔۔ہمارا مستقل ان چیزوں کا استعمال ایک خاص الیکٹرو میگنیٹک شعائیں پیدا کرتے ہیں اور یہ سستی، تھکاوٹ پیدا کرتی ہیں اور امیون کو کمزور کرتی ہیں۔۔۔ایسے میں یہ لیمپ اگر جل رہا ہو تو ساری منفی شعاؤں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
image
 
دوسرا فائدہ
ہوا کو صاف کرتا ہے اور سانس کو بہتر بناتا ہے۔۔۔ایسے ماحول میں جہاں سگریٹ پی جارہی ہو کسی خاص قسم کی بدبو پھیلی ہو اگر اس لیمپ کو جلایا جائے تو تھوڑی ہی دیر میں ہوا صاف ہوجاتی ہے اور پھیپھڑے محفوظ رہتے ہیں۔۔۔
image
 
تیسرا فائدہ
اگر یہ لیمپ بیڈروم میں جلایا جائے تو بہتر نیند آتی ہے۔۔جسم میں آکسیجن کا لیول کم ہونے کی وجہ سے نیند کے اوقات متاثر ہوتے ہیں اور کچھ لوگوں کو نیند نا آنے کی بیماری ہوجاتی ہے جو جسم کے امیون کو بھی کمزور کرتی ہے۔۔۔ایسی صورت میں اس لیمپ کی تاثیر نا صرف سونے میں مدد دیتی ہے بلکہ اس کی روشنی سکون بھی دیتی ہے۔۔۔
image
 
چوتھا فائدہ
ڈپریشن کی وجہ سے جسم میں انرجی لیول کم ہونے لگتا ہے اور مایوسی کی کیفیت حاوی ہوجاتی ہے۔۔۔سالٹ لیمہ میں یہ طاقت ہے کہ وہ جسم سے ڈپریشن اور مایوسی کا خاتمہ کرتے ہیں اور موڈ کو بھی بہتر بناتے ہیں۔۔۔بیڈروم میں اگر یہ لیمپ موجود ہو تو پندرہ منٹ میں ہی ماحول بہتر ہوجاتا ہے اور جسم میں غیر معمولی انرجی پیدا ہوتی ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: