ایک پیالی چاول کھانے کے بجائے کپڑوں کی الماری میں رکھ دیں اور حیرت انگیز فائدے جانیں

image
 
برسات کے موسم میں ہر چیز میں سے نمی کی بو آنا ایک عام سی بات ہوتی ہے- الماری میں سے کپڑے نکال کر جب پہنے جاتے ہیں تو ان میں سے اٹھنے والی نمی کی بو کسی بھی پرفیوم سے دور نہیں ہوتی اور دھلے ہوئے کپڑے پہن کر بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ میلے کپڑے پہنے ہیں- اس حوالے سے پریشان افراد اپنے اس مسئلے کو بہت ہی آرام سے کچے چاول کی ایک پیالی سے آسانی سے دور کر سکتے ہیں-
 
الماری میں چاول رکھنے کا طریقہ
ایک پیالی چاول لے لیں اس کے اندر چند قطرے اپنی پسند کے کسی خوشبودار تیل کے شامل کر لیں اور اچھی طرح ان کو مکس کر لیں- اس کے بعد اس ایک پیالی چاول کو کسی ململ کے کپڑے کی پوٹلی میں ڈال لیں اس کے بعد اس پوٹلی کو کپڑوں کے درمیان میں لٹکا لیں یا پھر کپڑوں کی تہوں کے درمیان رکھ دیں- یہ پوٹلی ہر دو سے تین مہینے کے بعد تبدیل کر دیں تاکہ اس کے اثرات بہتر رہ سکیں-
 
الماری میں چاول رکھنے کے فوائد
1: نمی کو جذب کر لیتے ہیں
چاولوں کے اندر قدرتی طور پر اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نمی کو جذب کر لیتے ہیں اس لیے اگر اس کو الماری میں رکھا جائے تو یہ کپڑوں کے اندر سے بھی نمی کو جذب کر لیتا ہے- عام طور پر لوگ موبائل فون میں پانی جانے کے بعد اس کو چاولوں میں رکھ دیتے ہیں اور چاول اس میں سے نمی جذب کر لیتے ہیں- ایسا ہی کپڑوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے الماری میں موجود نمی کے اثرات کو یہ چاول کپڑوں تک پہنچنے سے پہلے جذب کر لیتے ہیں اور کپڑوں میں ناگوار بو نہیں ہونے دیتے ہیں-
 
image
 
2: ناگوار بو کا خاتمہ کرتا ہے
چاولوں کی یہ پوٹلی نہ صرف نمی کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ کپڑوں کے اندر خوشبو دار تیل کی خوشبو بھی شامل کر دیتی ہے اور اس طرح برسات کے موسم میں بھی کپڑوں میں سے نمی کی بو کے بجاۓ خوشبو آتی ہے-
 
3: کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے
عام طور پر نمی کے سبب مختلف حشرات الماری میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں اور قیمتی کپڑوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں مگر خوشبو کے سبب کپڑے مختلف کیڑے مکوڑوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں-
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: