کراچی مویشی منڈی کے مہنگے اور خوبصورت جانور

بکرا عید یا عید قربان کے سلسلے میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں سپر ہائی وے پر لگتی ہے۔ مندرجہ ذیل رپورٹ میں دیکھیے کراچی مویشی منڈی میں فروخت کے لیے موجود کچھ مہنگے اور خوبصورت جانور۔
 
سیاہ بیل کی قیمت 28 لاکھ
کراچی کی سپر ہائی وے پر لگی مویشی منڈی قریب 800 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس منڈی کے مہنگے ترین جانوروں میں سے ایک یہ خوبصورت بیل بھی ہے جس کی قیمت 28 لاکھ لگائی گئی ہے۔
image
 
26 لاکھ کا خوبصورت سفید بیل
کراچی میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔ سپر ہائی وے پر لگی مویشی منڈی میں 28 مختلف بلاکس ہیں۔ اس منڈی میں مختلف کیٹل فارمز نے اپنے اسٹال لگا رکھے ہیں۔ ٹرپل اے کیٹل فارم کے اس جانور کی قیمت 26 لاکھ روپے ہے۔
image
 
بھورا بیل قیمت 18 لاکھ
اس مویشی منڈی میں چھ وی آںی پی جبکہ 22 جنرل بلاکس ہیں۔ 18 لاکھ کا یہ بھورا بیل براہمن بریڈ کا ہے۔
image
 
ساہیوال نسل کا بیل قیمت 18 لاکھ
وی آئی پی بلاکس میں جانوروں کی قیمتیں عام طور پر 15 لاکھ سے اوپر ہیں۔ ساہیوال نسل کا یہ دوسرا بیل بھی بڑی تعداد میں عوام کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس کی قیمت بھی 18 لاکھ ہے۔
image
 
17 لاکھ میں فروخت ہونے والا جانور
کراچی سپر ہائی وے پر لگی مویشی منڈی میں اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد بیل، گائیں، بھینسیں اور دیگر جانور لائے جا چکے ہیں۔ تاہم کورونا کے سبب معیشت متاثر ہے اور اسی لیے لوگوں کی قوت خرید میں بھی کمی واقع ہو چکی ہے۔ وی آئی پی بلاک میں یہ خوبصورت بیل 17 لاکھ میں فروخت ہوا ہے۔
image
 
آسٹریلین نسل کا بیل قیمت 16 لاکھ
دوسری طرف منڈی میں آنے والے بیوپاری بھی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سہولیات کے مقابلے میں ٹیکسز میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ کراچی مویشی منڈی میں آسٹریلین نسل کے اس جانور کو 16 لاکھ میں خریدا گیا ہے۔
image
 
16 لاکھ کا وائٹ ٹائیگر
مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید کے لیے آنے والوں کا شکوہ ہے کہ ان کی قیمت متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ وائٹ ٹائیگر نامی اس بیل کی قیمت 16 لاکھ طلب کی جا رہی ہے۔
image
 
16 لاکھ میں فروخت ہونے والا سفید بیل
ملک میں حالیہ عرصے کے دوران مہنگائی میں اضافے سے مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ مویشی منڈی کے وی آئی پی بلاک میں موجود سفید رنگ کا یہ خوبصورت بیل بھی 16 لاکھ میں فروخت کیا گیا ہے۔
image
 

15 لاکھ کا سانڈ، زیادہ توجہ نہ حاصل کر سکا

کراچی جسے پاکستان کا معاشی حب قرار دیا جاتا ہے وہاں نسبتاً کم آمدنی والے لوگ لاکھوں روپے کا جانور خریدنے سے قاصر ہیں۔ مویشی منڈی میں موجود 15 لاکھ روپے مالیت کا یہ کالا سانڈ بھی دیکھنے والوں کو اپنی جانب مشکل سے ہی متوجہ کر سکا ہے۔

image
 
ساہیوال نسل کا بیل قیمت 14 لاکھ
کراچی مویشی منڈی میں زیادہ تر ساہیوال، چولستان، برہمن اور ملتانی نسل کے بڑے جانور موجود ہیں۔ اس مویشی منڈی میں لایا گیا یہ ساہیوالی بریڈ کا یہ بیل 14 لاکھ میں فروخت ہوا ہے۔
image
 
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: