روتے بچوں کے پیروں کے ان حصوں پر مساج کر کے چپ کروائیں

image
 
شیر خوار بچوں کی پرورش ایک دشوار امر ہوتا ہے کیوں کہ وہ اپنے درد اور تکلیف کا اظہار صرف رو کر کر سکتے ہیں اور ان کا رونا ماؤں کو بے چین کر دیتا ہے اور دوسرے لفظوں میں ہاتھ پاؤں پھلا دیتے ہیں- اور ماؤں کو سمجھ نہیں آتا ہے کہ بچہ کس وجہ سے رو رہا ہے اس کا رونا ماں کو بے حال کر دیتا ہے اور وہ طرح طرح کے ٹوٹکے آزمانے پر مجبور ہو جاتی ہیں- مگر آج ہم آپ کو روتے بچوں کی تکلیف کا بغیر دوا خاتمہ کر کے ان کو چپ کروانے کا طریقہ بتائيں گے جس سے لمحوں مین نہ صرف بچہ چپ ہو جائے گا بلکہ اس کی تکلیف کا بھی خاتمہ ہو جائے گا-
 
1: سر اور دانتوں کی تکلیف کی صورت میں
اگر بچے کے سر اور دانت کے نکلنے کا درد اس کو بے چین کر رہا ہو اور وہ رو رہا ہو تو اس صورت میں بچے کے دونوں پیروں کی انگلیوں اور انگوٹھوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اس سے نہ صرف درد میں آرام آئےگا بلکہ اس کو پرسکون نیند بھی آجائے گی- مساج کے لیے کسی لوشن اور تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے مساج کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے-
image
 
2: بند ناک کو کھولنے کے لیے
شیر خوار بچوں کے ناک کا بند ہو جانا ان کو سخت مشکل میں مبتلا کر سکتا ہے اس وجہ سے وہ نہ تو دودھ پی سکتے ہیں اور نہ ہی سو سکتے ہیں- اس تکلیف میں ان کے پاس رونے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہوتا ہے- اس صورت میں تصویر کے مطابق بچے کے پیر کی انگلیوں پر لوشن یا تیل سے مساج کریں اور اس کا بند ناک کھولیں-
image
 
3: کھانسی کی صورت میں
اگر بچے کے پھیپھڑوں میں کسی وجہ سےانفیکشن ہو اس کو بار بار کھانسی ہو رہی ہواور اس کے سینے میں جکڑن کی شکایت اور دور ہو تو اس صورت میں بچے کا رونا اس کے لیے مزید تکلیف دہ ثابت ہو سکتا ہے- اس صورت میں پیر کے تلوے کے ان حصوں پر سماج مددگار ثابت ہو سکتا ہے-
image
 
4: پیٹ کے درد کی صورت میں
شیر خوار بچوں کے پیٹ میں ہونے والا درد بھی انہیں رونے پر مجبور کر دیتا ہے اس درد کی صورت میں بچہ کا پیٹ سخت ہو جاتا ہے اور اس تکلیف کا اظہار وہ بے تحاشا رو کر کرتا ہے- اس صورتحال میں بچے کے پیر کے تلوں پر تصویر کے مطابق مساج کرنے سے نہ صرف درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ اس کو پرسکون نیند بھی آجاتی ہے-
image
 
5: قبض اور آنتوں کی اینٹھن کی صورت میں
اگر بچہ قبض میں مبتلا ہو اور اس کی آنتوں میں مڑوڑ کی کیفیت ہو تو اس صورت میں بچہ کافی تکلیف محسوس کرتا ہے- ایسی تکیف کا شکار عام طور پر وہ بچے اکثر ہو جاتے ہیں جو کہ دانت نکالنے کے مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں ایسی صورت میں پیر کے تلوں کے ان حصوں ہر مساج آرام کا باعث ہو سکتا ہے-
image
 
6: دستوں کی صورت میں
بچوں کے اندر پیٹ خراب ہو جانا ایک عام بیماری ہے شیر خوار بچے بار بار موشن کر دینے کے سبب سخت تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں اور کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ چڑچڑے بھی ہو جاتے ہیں اور ان کا رونا بہت بڑھ جاتا ہے اس صورت میں پیر کے تلوؤں کے ان حصوں پر مساج فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے-
image
 
7: پرسکون نیند کے لیے
اگر بچہ بےچین ہو اور وہ سو نہ پا رہا ہو تو ایسا بعض اوقات اس کے پٹھوں میں اینٹھن کے سبب بھی ہوتا ہے جس سے اس کے جسم میں درد ہوتا ہے اس صورت میں پیر کی ایڑی کے پاس مساج فائدہ مند ثابت ہو سکتاہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: