اگر آپ 10 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں تو یہ اس بیماری کی علامت ہوسکتی ہے

image
 
اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ روزانہ 9 گھنٹے سے زائد سوتے رہتے ہیں یا پھر زیادہ سونے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تو سمجھ جائیے کہ آپ کو صحت سے متعلق کسی مسئلے کا سامنا ہے- بالخصوص اگر آپ کبھی بھی اور کہیں بھی سو جاتے ہیں تو آپ کو اپنی پرواہ کرنی چاہیے- زیادہ تر معاملات میں، زیادہ سونے کو نظرانداز کیا جاتا ہے ، کیونکہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ زیادہ محنت اور طویل کام کے اوقات کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ لیکن اس پر توجہ نہ دینے سے آپ حقیقی مسئلے کو نظرانداز کرسکتے ہیں جس کے کچھ برے اثرات ہوسکتے ہیں۔
 
آپ ہائپرسمونیا میں مبتلا ہوسکتے ہیں
hypersomnia ایک ایسی طبی حالت ہوتی ہے جس میں آپ کے سونے کے دورانیہ میں اضافہ ہوجاتا ہے- چاہے دن ہو یا رات آپ زیادہ دیر تک سوتے رہتے ہیں- درحقیقت اس حالت میں آپ کو دن میں بھی نیند آسکتی ہے یہاں تک کہ جب آپ کام پر ہوں یا گاڑی چلا رہے ہوں تب بھی نیند کا شکار ہوجاتے ہیں- اس حالت میں 8 کے بجائے 10 گھنٹے سونے کے باوجود بھی آپ اٹھنے کے بعد تھکن ہی محسوس کرتے ہیں-
image
 
آپ اداس ہوسکتے ہیں
اگرچہ بالغ افراد اداسی یا ڈپریشن کی وجہ سے نیند کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اس کے برعکس یہی ڈپریشن نوجوانوں اور بچوں میں نیند کی زیادتی کا سبب بن جاتا ہے یعنی وہ زیادہ دیر تک سوتے رہتے ہیں- غیر ضروری طویل نیند کی علامت کو بھی کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے-
image
 
آپ کا دل بھی طویل نیند کی وجہ ہوسکتا ہے
8 گھنٹے سے زائد یا زیادہ دیر تک سونے کی ایک وجہ دل کی کوئی بیماری لاحق ہونا بھی ہوتا ہے- اس دوران آپ کو دن کے اوقات میں بھی نیند آتی ہے- آپ کو بہت زیادہ تھکن محسوس ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب صرف یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے بہت زیادہ محنت کی ہے- فرق کرنا آسان نہیں ہے اس لیے واضح رہے کہ 24 گھنٹے میں سے 9 گھنٹے یا اس سے زیادہ سونے کا تعلق صرف تھکن سے نہیں بلکہ دل کی کسی بیماری سے بھی ہوسکتا ہے-
image
 
آپ کو تھائیرائیڈ کی جانچ کروانی چاہیے
تھائیرائیڈ کے دو قسم کے مسائل ہوتے ہیں جن میں نیند متاثر ہوجاتی ہے- تھائیرائیڈ کے ایک مسئلے کے دوران آپ نیند کی کمی کا شکار بن جاتے ہیں جبکہ دوسرے کی وجہ سے زیادہ سونے لگتے ہیں اور ہر وقت خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں- ہائپو تھائیرائیڈزم میں آپ 10 گھنٹے سے زائد سونے لگتے ہیں اور اسی بیماری کی وجہ سے آپ کو دن میں بھی بہت زیادہ نیند آتی ہے- اگر آپ کو صحت سے متعلق کسی اور مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور پھر بھی آپ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں تو آپ کو ضرور تھائی رائیڈ کی جانچ کروانی چاہیے-
image
 
مخصوص موسم میں زیادہ نیند آنا
یہ ایک ایسی خرابی ہے جسے SAD بھی کہا جاتا ہے۔ صحت کے مسئلے سے لڑنے والوں پر مختلف موسموں کا مختلف اثر ہوتا ہے۔ SAD میں بہت زیادہ نیند موسم سرما میں آتی ہے اور اسی وجہ اس خرابی کو سردیوں کی افسردگی بھی کہا جاتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: