سال 2019 میں بیرون ملک آباد شہریوں کی وطن بھیجی گئی رقوم اور پاکستان کا نمبر؟

پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کی معیشت میں بیرونی ممالک سے رقوم کی ترسیل کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ سال 2019 کے پہلے دس ماہ میں بیرون ملک آباد شہریوں نے 700 بلین ڈالر سے زائد رقوم اپنے وطنوں میں بھیجیں۔
 
1۔ بھارت
پہلے نمبر پر بھارت رہا۔ سال 2019 میں 82 بلین ڈالر کی رقوم دیگر ممالک سے بھارت منتقل کی گئیں۔ یہ رقم بھارتی مجموعی قومی پیداوار کا 2.8 فیصد ہے۔
image
 
2۔ چین
چین میں بیرونی ممالک سے سال 2019 کے پہلے دس ماہ میں 70.2 بلین ڈالر بھیجے گئے۔ دیگر ممالک میں مقیم چینی شہریوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے زیادہ رہیں۔ یہ رقم چینی جی ڈی پی کا 0.5 فیصد ہے۔
image
 
3۔ میکسیکو
بیرون ممالک میں مقیم میکسیکو کے شہریوں نے سال 2019 میں 38.7 بلین ڈالر وطن واپس بھیجے۔ ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پورے برس کے دوران بیرون ملک آباد میکسیکو کے شہریوں نے 35.6 بلین ڈالر وطن بھیجے تھے۔
image
 
4۔ فلپائن
چوتھے نمبر پر فلپائن ہے، جہاں سال 2019 کے پہلے دس ماہ کے دوران دیگر ممالک میں مقیم فلپائنی شہریوں نے 35 بلین ڈالر بھیجے۔ یہ رقم فلپائن کی مجموعی قومی پیداوار کے 9.8 فیصد کے برابر بنتی ہے۔
image
 
5۔ مصر
غیر ممالک میں آباد شہریوں کی وطن بھیجی گئی رقوم کے اعتبار سے مصر سال 2019 میں بھی پانچویں نمبر پر ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مصر کے تارکین وطن شہریوں نے 26.4 بلین ڈالر واپس اپنے وطن بھیجے۔ یہ رقم مصری جی ڈی پی کا قریب 9 فیصد بنتی ہے۔
image
 
6۔ نائجیریا
چھٹے نمبر پر افریقی ملک نائجیریا ہے، جہاں سال 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق 25.4 بلین ڈالر بھیجے گئے، جن میں سے زیادہ تر نائجیرین تارکین وطن نے بھیجے۔ بیرون ممالک سے بھیجی گئی یہ رقوم ملکی جی ڈی پی کا 5.7 فیصد بنتی ہیں۔
image
 
7۔ فرانس
یورپی ملک فرانس ساتویں نمبر پر ہے جس کے دیگر ممالک میں آباد تارکین وطن نے سال 2019 کے پہلے دس ماہ کے دوران 25.2 بلین ڈالر وطن بھیجے۔ بیرون ممالک آباد شہریوں کی بھیجی گئی یہ رقوم فرانسیسی جی ڈی پی کا 0.9 فیصد بنتی ہیں۔
image
 
8۔ پاکستان
پاکستان کو سال 2019 میں دیگر ممالک سے 21.9 بلین ڈالر موصول ہوئے جب کہ سن 2018 کے پورے برس کے دوران پاکستانی تارکین وطن نے 21 بلین ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔ سال 2019 کے پہلے دس ماہ میں بھیجی گئی رقوم پاکستانی جی ڈی پی کا 7.9 فیصد بنتی ہیں۔ ورلڈ بینک کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں چھبیس فیصد کی کمی ہوئی تھی۔
image
 

9۔ بنگلہ دیش

بنگلہ دیشی تارکین وطن نے سال 2019 کے پہلے دس ماہ میں 17.5 بلین ڈالر وطن بھیجے۔ سن 2018 کے دوران 15.6 بلین ڈالر بھیجے گئے تھے۔

image
 
10۔ جرمنی
دسویں نمبر پر جرمنی ہے۔ دیگر ممالک میں بسنے والے جرمن شہریوں نے 16.8 بلین ڈالر جرمنی بھیجے جو ملکی جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے برابر ہے۔
image
 
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: