آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتا سنا ہوگا کہ پہلے وقتوں میں
چیزیں معیاری اور بہترین ہوا کرتی تھیں لیکن اب اشیاﺀ چار دن نہیں گزارتیں-
یہ بات کسی حد تک سچ بھی ہے کیونکہ اب بھی دنیا میں کئی ایسی چیزیں موجود
ہیں جو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی پہلے دن کی مانند ہی اپنی خدمات
سرانجام دے رہی ہیں-
|
|
یہ گیس اسٹوو 1958 میں خریدا گیا تھا اور روزانہ اپنی خدمات سرانجام دینے
کے باوجود آج تک قابلِ استعمال ہے-
|
|
اس الیکٹرک مکسر کو 100 سال قبل 1920 میں خریدا گیا اور ایک صدی گزرنے کے
باوجود یہ مکسر اب بھی گھر والوں کی خدمت کر رہا ہے-
|
|
یہ 1984 کا مائیکروویو اوون ہے اور تاحال قابلِ استعمال ہے-
|
|
50 کی دہائی میں خریدا جانے والا یہ ٹائپ رائٹر اب تک بالکل صحیح ہے اور
بہترین انداز میں کام کرتا ہے-
|
|
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ ڈیپ فریزر 54 سال قبل خریدا گیا تھا اور
اب تک قابلِ استعمال ہے- نہ ہی اس فریزر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا اور نہ
کبھی اس کی مرمت کروائی گئی
|
|
یہ 1950 میں متعارف کروایا جانے والا فریج ہے جو اب تک قابلِ استعمال ہے-
|
|
یہ ایک ایسی الیکٹرک کار ہے جو 1974 میں ایجاد کی گئی تھی لیکن ایک طویل عرصے
کے بعد بھی اب تک استعمال ہورہی ہے-
|
|
یہ واشنگ مشین 40 سال سے بھی زائد پرانی ہے لیکن تاحال قابلِ استعمال ہے- یہ
واشنگ مشین فورڈ کمپنی نے تیار کی تھی-
|
|
1923 کا فونو گراف جسے کہ موسیقی سننے کے لیے اب بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ
اسے ایک صدی مکمل ہونے کو ہے- |