ایک پنسل کی کہانی

Paulo Coelho کے تجربات اور خیالات پر مبنی بک Like the Flowing River میں The Story of the Pencil کا ترجمہ پیش خدمت ھے جو علامتی انداز میں زندگی کی کھوج اور اسکی کامیابی کا پتہ دیتی ھے

عام سی پنسل


ایک لڑکا اپنی دادی اماں کو خط لکھتے دیکھ رہا تھا ایک لمحے میں وہ دادی اماں سے پوچھتا ھے کیا آپ ایسے اعمال سے متعلق کہانی لکھ رھی ھیں، جو کچھ ھم کر چکے ھیں؟ کیا ایسی کہانی میرے متعلق ھے؟ اسکی دادی اماں اپنا خط لکھنا چھوڑ دیتی ھے اور پوتے سے کہتی ھے۔
”درحقیقت میں آپ کے بارے لکھ رھی ھوں لیکن اسکے الفاظ سے زیادہ اھم پنسل ھے جس سے میں لکھ رھی ھوں. میں امید کرتی ھوں جب آپ بڑے ھوں گے تو اس پنسل کو پسند کریں گے.“ لڑکا دلچسپی ظاھر کرتے ھوئے پنسل کی طرف دیکھتا ھے. یہ کوئی خاص پنسل تو دکھائی نہیں دیتی. لیکن یہ تو بالکل کسی ایسی پنسل کی طرح ھے جو میں ھمیشہ سے دیکھتا آرھا ھوں۔ دادی اماں کہتی ھے َ اسکے اھم ھونے کا انحصار اس بات پر ھے کہ آپ چیزوں کو کیسے دیکھتے ھیں. ایسا دیکھنا پانچ خصوصیات رکھتا ھے، اگر آپ ان پر گرفت کرنا سیکھ جاتے ھیں، تو یہ آپ کی ایسی شخصیت بناتی ھیں جو سدا جہاں میں پر سکون رھتی ھے۔
 
پہلی خاصیت: آپ میں بڑے کاموں کی اھلیت ھوتی ھے، لیکن آپ کو یہ نہیں بھولنا چاھیے کہ یہاں ایک غائبی ہاتھ ھے جو آپ کی رھنمائی کررہا ھے،ھم اس ہاتھ کو خدا کہتے ھیں, اور وہ ھمیشہ ھمیں اپنی رضا کی طرف رھنمائی کرتا ھے
دوسری خاصیت: اسی لمحہ مجھے لکھنا روکنا پڑتا ھے اور شارپنر استعمال کرنا پڑتا ھے جس سے پنسل کو تھوڑی بہت تکلیف ھوتی ھے لیکن اس کے بعد وہ بہت اچھی طرح گھڑ جاتی ھے،لہذا آپ کو، اسی طرح اس جیسا درد اور دکھ برداشت کرنا سیکھنا چاھیے، اس لے کہ وہ آپ کو ایک بہتر شخص بنائیں گے۔ تیسری خاصیت: پنسل ھر وقت ھمیں کسی بھی قسم کی غلطیوں کو مٹانے کے لے ربڑ استعمال کرنی دیتی ھے. اس کا مطلب ھے کسی چیز کی درستگی کرنے سے ھم عام طور پر برائی کے مرتکب نہیں ھوتے؛ یہ ھمیں توازن کے رستے پر رکھتا ھے.
چوتھی خاصیت: پنسل میں جو اھم چیز ھے وہ اسکی باھر کی لکڑی نہیں، بلکہ اندر کا سرمہ ھے. اسی طرح ھمیشہ آپ کے اندر جو کچھ ھورھا ھے اس پر توجہ دو. پنسل کی آخری پانچویں خاصیت: پنسل ھر بار ایک نشان چھوڑتی ھے. بالکل اسی طرح، آپ کو معلوم ھونا چاھیے کہ ھر کام جو آپ زندگی میں کرتے ھیں آپ کے لے ایک نشان چھوڑے گا، اس لے اپنے ہر عمل میں محتاط رھنے کی کوشش کریں۔

 

Ghulam Shabir
About the Author: Ghulam Shabir Read More Articles by Ghulam Shabir: 10 Articles with 15075 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.