صبح کا ناشتہ بادشاہوں کی طرح کرنا چاہیے --- مختلف ایشیائی ممالک کے لوگ اپنی صبح کا آغاز کس طرح کرتے ہیں؟ جانیں

image
 
صبح کے ناشتے کی اہمیت غذائی ماہرین کے نزدیک بہت زیادہ ہوتی ہے ماہرین کا یہ خیال ہے کہ صبح کے ناشتہ اس طرح کرنا چاہیے جس طرح بادشاہوں کا کھانا ہوتا ہے- اس لیے اس کے اندر تمام غذائی اجزا کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے- دنیا کے ہر خطے کی اپنی ایک ثقافت اور غذائی عادات ہوتی ہیں اور وہ صبح کے ناشتے کا اہتمام بھی اپنی ثقافت کے مطابق کرتے ہیں ایشیا جو دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے وہاں کے رہنے والے لوگ بھی اپنے ملک کی ثقافت کے مطابق اپنے ناشتے کا اہتمام کرتے ہیں- آج ہم آپ کو ایشیا کے مختلف ممالک کے لوگوں کے پسندیدہ ناشتے کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: بھارت
بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے ایک طویل عرصے تک ساتھ رہنے کے سبب یہاں کے لوگوں کی غذائی عادات کافی حد تک پاکستان کے لوگوں سے ملتی ہیں- مگر ان میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ ان لوگوں کے ناشتے اور کھانے میں گوشت یا انڈوں کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے- اس لیے یہ لوگ مختلف قسم کے پراٹھے ، ڈوسا ناشتے کے لیے ترکاری اور چٹنی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ چاولوں کے بنے ہوئے پین کیک بھی ان کی غذا میں شامل ہوتے ہیں یہ کھانا پروٹین ،وٹامن اور کاربوہائیڈریٹ کا ایک بہترین مجموعہ ہوتا ہے-
image
 
2: چین
چین بھی ہمارا پڑوسی ملک ہے مگر اس کی غذائی عادات دنیا کے تمام افراد سے بہت مختلف ہیں- ان کی غذا کا سب سے اہم جز نوڈلز ہیں جو ناشتے سے لے کر ہر کھانے میں لازمی شامل ہوتے ہیں- ان نوڈلز کی تیاری کے لیے مختلف جانوروں کا سوپ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ابلا ہوا گوشت یا قیمے کا استعمال کیا جا سکتا ہے- چین کے لوگ تیز مرچ مصالحوں سے اجتناب کرتے ہیں اور ان کے کھانے نمکین ہوتے ہیں اور لذت کے لیے اس میں مختلف قسم کے ساسز استعمال کیے جاتے ہیں اس کے ساتھ چاول اور مختلف اقسام کے دلیے بھی شامل ہوتے ہیں-
image
 
3: جاپان
جاپان کے لوگوں کا ناشتہ بہت سادہ ہوتا ہے ایک کپ ابلے چاول یا چاول کا دلیہ ان کے ناشتے کا بنیادی جز ہوتا ہے جس کے ساتھ پکی ہوئی مچھلی اور اچاری سبزیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں- اس کے ساتھ ساتھ سبز چائے کا استعمال جاپانیوں کے ہر کھانے کے ساتھ لینا لازم ہوتا ہے-
image
 
4: بنگلہ دیش
بنگلہ دیش کے کھانوں میں لہسن اور پیاز کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اس کے علاوہ ان کے دن بھر کے کھانے میں صبح کے ناشتے سمیت چاول ، مچھلی اور ناریل کا استعمال لازمی ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ صبح کے ناشتے میں بھی ان کے ہاں پراٹھے کے ساتھ جو ترکاری بنائی جاتی ہے اس میں مچھلی ، ناریل اور پیاز لہسن کی موجودگی لازمی ہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ وہ ناشتے میں انڈے کا استعمال بھی کرتے ہیں اس کے ساتھ وہ چائے کا قہوہ ناشتے میں لازمی طور پر استعمال کرتے ہیں-
image
 
5: پاکستان
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنی آمدنی کا سینتالیس فی صد حصہ اپنے کھانے پینے پر خرچ کرتے ہیں اس لیے صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک بہت اہتمام نظر آتا ہے- ناشتے میں عام طور پر انڈہ پراٹھا کھایا جاتا ہے مگر بعض حصوں میں نہاری ، پائے ، حلوہ پوری کا ناشتہ بھی کیا جاتا ہے- مشروبات کے طور پر چائے کا استعمال کیا جاتا ہے مگر بعض حصوں میں لسی اور دودھ بھی شامل ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: