سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 کی لائیو اپڈیٹس

 
ہم گلیکسی نوٹ 20 کے آن لائن ایونٹ  کا احاطہ کرتے ہوئے آپ کو تازہ ترین اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔ تمام پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے آپ ہماری ویب سے منسلک رہیں-
 

Live Updates

20:45 PST
5 AUG 2020

سام سنگ کا لائیو ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے اس لیے ہم لائیو اپ ڈیٹس کے سلسلے کو اب ختم کررہے ہیں۔ ہمارے ساتھ منسلک رہنے کے لئے شکریہ.
 
 
20:38 PST
5 AUG 2020

سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 کی قیمت 999 ڈالر ہوگی جبکہ سامسنگ گلیکسی نوٹ 20 الٹرا قیمت 1،299 ڈالر ہوگی جس میں 5G کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ نوٹ 20 4G کے ساتھ اختیار برطانیہ میں دستیاب ہوگا۔ گلیکسی نوٹ 20 سیریز 21 اگست سے دستیاب ہوگی۔
20:27 PST
5 AUG 2020

کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی فولڈ 2 سے متعلق مزید تفصیلات 1 ستمبر کو سامنے لائی جائیں گی-
20:23 PST
5 AUG 2020

سام سنگ کا کہنا ہے اس فون میں اب تک کا سب سے جدید اور لچکدار ڈسپلے ہے۔
20:21 PST
5 AUG 2020

سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 2 میں اسکرین سائز 7.6 انچ ہے جبکہ 120 ہرٹز ڈسپلے ہے۔ بیرونی اسکرین 6.2 انچ ہے۔ اس کی موٹائی 6 ملی میٹر ہے اور یہ Mystic Bronze اور Mystic Black رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ایک ٹرپل لینس رئیر کیمرا اور سائیڈ فنگر پرنٹ سینسر ہوگا۔
20:17 PST
5 AUG 2020

اور اب وقت آگیا ہے شو میں آخر پروڈکٹ متعارف کروانے کا- جی ہاں سام  سنگ  گلیکسی زیڈ فولڈ 2 کی باری آگئی-
 
گلیکسی واچ 3:
 
 
 
20:13 PST
5 AUG 2020

گلیکسی واچ 3 خون میں آکسیجن کی سطح جانچنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے اور واضح رہے کہ یہ فیچر آپ کو ایپل کی واچ 5 میں بھی نہیں ملتا-
20:09 PST
5 AUG 2020

گلیکسی واچ 3 سرکلر ڈسپلے کی پیشکش کرتی ہے اور اس میں مزید ڈسپلے ڈیزائن تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں- اس کے علاوہ اپنے مطابق بھی ڈیزائن بناسکتے ہیں۔
20:05 PST
5 AUG 2020

سام سنگ نے گلیکسی واچ 3 بھی متعارف کروائی۔
 
سام سنگ بڈز لائیو:
 
 
20:00 PST
5 AUG 2020

سام سنگ نے دوسرے برانڈز کے ساتھ گلیکسی بڈز کا لائیو موازنہ کیا اور شور کے خاتمے کو دوسروں کے مقابلے میں بہتر قرار دیا۔
19:57 PST
5 AUG 2020

ایونٹ میں سام سنگ گلیکسی بڈز بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ Mystic Bronze رنگ کے علاوہ Mystic White اور Mystic Black رنگ میں بھی دستیاب ہوں گے-
19:55 PST
5 AUG 2020

ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ کی سہولت اینڈرائیڈ فون پر بھی آرہی ہے جو ایک بہت بڑی بات ہے
19:50 PST
5 AUG 2020

سام سنگ نوٹ ایپس تک رسائی اب کمپیوٹر کے ذریعے بھی ممکن ہوگی-
19:46 PST
5 AUG 2020

سام سنگ کی جانب سے S7 ٹیب کے دو ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جن میں S7 ہے اور دوسرا S7 پلس- S7 کا اسکرین سائز 11 انچ ہے جبکہ S7 پلس کا اسکرین سائز 12.4 انچ رکھا گیا ہے-آپ ٹیب ایس 7 اور ایس 7 پلس پر بیک وقت تین ایپس چلا سکتے ہیں۔
 
سام سنگ بڈز لائیو:
 
 
19:42 PST
5 AUG 2020

حقیقی پین کی مانند لیکن پین سے بھی زیادہ
سام سنگ کمپنی کا نیا S پین صارف کو ہموار لکھائی کی سہولت فراہم کرتا ہے- اس کے علاوہ صارفین جہاں اس جدید پین کی مدد سے بہت کچھ تخلیق کرسکیں گے وہیں دوسری طرف اسے ایک ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے-
19:40 PST
5 AUG 2020

نوٹ 20 الٹرا 108 میگا پکسل کیمرے کے مالک ہے جو وسیع زاویے کے ساتھ بہترین تصویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
19:37 PST
5 AUG 2020

وقت کی قید سے آزاد ڈسپلے ڈیزائن:
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 20 متعارف کروایا ہے 120ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ جو صارف کو اسکرین دیکھتے ہوئے منفرد تجربہ کا احساس دلاتا ہے-

نوٹ 20 ہموار ڈسپلے کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے
نوٹ 20 الٹرا کو edge ڈسپلے کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے-
19:35 PST
5 AUG 2020

پورے دن چلنے والی بیٹری:
گلیکسی نوٹ سیریز ایسی طاقتور بیٹری سے آراستہ ہے جو آپ کے فون کو بند نہیں ہونے دیتی- اس کے علاوہ اس میں تیز رفتار چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی- صرف چند منٹ چارج کر کے گھنٹوں استعمال کریں-

نوٹ 20 الٹرا میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی جبکہ نوٹ 20 میں 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہوگی-
19:30 PST
5 AUG 2020

سام سنگ کی نوٹ سیریز 20 میں طاقتور 865 اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ یا Exynos 990 چپ سیٹ کا استعمال کیا جائے گا لیکن چپ سیٹ کا انحصار خطے پر ہوگا- پاکستان میں نوٹ 20 سیریز Exynos 990 چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی-
19:23 PST
5 AUG 2020

سام سنگ نے تقریب میں گلیکسی نوٹ 20 اور گلیکسی نوٹ 20 الٹرا متعارف کروائے ہیں- گلیکسی نوٹ 20 کا اسکرین سائز 6.7 انچ ہے جبکہ گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا اسکرین سائز 6.9 انچ ہے- اس کے علاوہ گلیکسی نوٹ پلس نام کے کسی فون کو اس وقت متعارف نہیں کروایا جارہا-
19:15 PST
5 AUG 2020

آج کی تقریب میں سام سنگ اسمارٹ واچ٬ ائیر بڈ٬ ٹیبلٹ اور گلیکسی نوٹ سیریز متعارف کروائے گا-
19:07 PST
5 AUG 2020

سام سنگ نوٹ سیریز 20 کے لانچنگ ایونٹ کا آغاز ہوگیا-
18:00 PST
5 AUG 2020

سام سنگ اپنی نوٹ 20 سیریز Unpacked 2020 ایونٹ میں لائیو متعارف کروائے گا- اس کے علاوہ امکان ہے کہ اس ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے دیگر مصنوعات بھی متعارف کروائی جائیں گی جن میں گلیکسی ٹیب 7 ٬ گلیکسی واچ 3 ٬ گلیکسی بڈز لائیور اور گلیکسی زیڈ فولڈ 2 شامل ہوسکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: