دبئی میں رہنے والے ایک پاکستانی باپ کو اپنے دس ماہ کے بیٹے کو بچانے کے لیے ایسے زندہ شخص کی تلاش جس کا دماغ مر چکا ہو

image
 
انسانی زندگی بھی بہت ساری پیچیدگیوں کا مجموعہ ہوتی ہے کسی کو یہ دکھ ہوتا ہے کہ اس کے پاس روزگار نہیں ہوتا تو کبھی کوئی شادی کے لیے پریشان ۔شادی ہو جائے تو اولاد کی خواہش اور اولاد ہو تو ان کی صحت و تندرستی کی فکر ماں باپ کو کھائے جاتی ہے- اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ سکھی ذات صرف اللہ کی ہے مگر انسان جب دوسروں کی دیکھ اور پریشانیاں دیکھتا ہے تو اس کو اپنے دکھ کم لگنے لگتے ہیں- ایسے ہی ایک انسان دبئی کے رہنے والے صابر وسیم بھی ہیں-
 
صابر وسیم کو ستمبر 2019 کو اللہ نے محمد سبحان سے نوازہ یہ ان کی تیسری اولاد تھی مگر پیدائش کے وقت سے لے کر اب تک سبحان ہاسپٹل میں رہنے پر مجبور ہے۔ سبحان ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو دنیا کے لاکھوں لوگوں میں سے کسی ایک کو ہوتی ہے- ڈاکٹروں کے مطابق سبحان کا جگر اور آنتیں کام نہیں کر رہی ہیں اس وجہ سے وہ ساری زندگی منہ کے راستے غذا نہیں لے سکتا ہے اور اس کو خصوصی غذا انجکشن کے ذریعے ہی دی جاتی ہے-
 
صابر وسیم کے مطابق گزشتہ دس مہینوں سے وہ اس بچے کے ہمراہ ہسپتال میں ہیں اس وجہ سے ان کی نوکری جا چکی ہے- ڈاکٹروں کے مطابق اس بچے کا واحد علاج جگر اور آنتوں کی تبدیلی ہے جگر تو وہ خود اپنا اپنے بیٹے کو دینے کو تیار ہیں مگر سب سے بڑا مسئلہ انتوں کا ہے کیوں کہ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں محمد سبحان کے لیے ایسے زندہ انسان کی آنتیں درکار ہیں جس کا دماغ مر چکا ہو-
 
image
 
صابر وسیم کے مطابق یہ تلاش ایک بہت مشکل تلاش ہے ان کے دبئی کے ڈاکٹرز نے ان کو کہہ دیا ہے کہ وہ اب اپنے بچے کو پاکستان لے جا سکتے ہیں- صابر وسیم کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ بے روزگاری کے سبب وہ نہ تو گھر کا کرایہ ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں اور نہ ہی دبئی کے ہسپتال کے مہنگے اخراجات ادا کر سکتے ہیں-
 
انہوں نے پاکستان میں اسلام آباد کے الشفا ہاسپٹل میں بچے کے علاج کے لیے بات کر لی ہے مگراس کے لیے بھی انہیں خطیر رقم کی ضرورت ہو گی- اس کے ساتھ ساتھ وہ ایسے ڈونر کی تلاش میں بھی ہیں جس کی آنتیں ان کے بیٹے کو لگائی جا سکیں اور اس کی زندگی کو بچایا جا سکے
 
ان سارے حالات میں ہنستا مسکراتا محمد سبحان اپنی تمام تکالیف سے نا آشنا اپنی معصوم حرکات سے سب کا دل اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور ہر دل سے اس کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا نکل رہی ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: