جسم کے پانچ اہم جوڑ جن کی خاص انداز میں پانچ منٹ تک ورزش کرنے سے دن بھر کی تھکن منٹوں میں غائب

image
 
اللہ تعالیٰ نے انسان کے جسم کو ایک مشین کی مانند بنایا ہے جس کا ہر ہر حصہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور نہ صرف اپنے افعال انجام دیتا ہے بلکہ دباؤ کے سبب تھکن کو نہ صرف محسوس کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اس سے متاثر بھی ہوتا ہے- جس طرح اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو دباؤ برداشت کر نے کی صلاحیت سے نوازہ ہے اسی طرح انسانی جسم کے کچھ حصوں کو یہ طاقت بھی بخشی ہے کہ ان حصوں کی کی جانے والی ورزشیں پورے جسم کو تازہ دم کر دیتی ہیں بلکہ تھکن اور اسٹریس سے بھی نجات فراہم کرتی ہیں-
 
1: گردن کی تھکن دور کرنے کے لیے
گردن کو ایک ہی انداز میں جھکا کر کام کرتے رہنے سے گردن تھکن کا شکار ہو جاتی ہے اور اس تھکن کا اثر پورےے جسم پر پڑتا ہے- گردن کی اس آسان ورزش کے ذریعے جو بیٹھے بیٹھے یا کھڑے ہو کر بھی کی جا سکتی ہے لمحوں میں تھکن دور ہو جاتی ہے- سر کے پیچھے جس جگہ کھوپڑی کا ابھار ہوتا ہے اس جگہ پر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو جوڑ کر اس طرح رکھ لیں کہ سر کا دباؤ ان انگلیوں پر ہو اس کے بعد سر کو اس طرح سینے کی جانب جھکائیں کہ تھوڑی سینے کے قریب ہو جائے اور ہاتھوں کا دباؤ اس دوران سر پر رکھیں اس مشق کو تیس سیکنڈ تک کریں اور دو سے تین بار کریں اس سے نہ صرف گردن کی تھکن دور بھاگ جائے گی بلکہ سر درد سے بھی آرام ملے گا-
image
 
2: کاندھوں کی تھکن کو دور کرنے کی ورزش
اس ورزش کے ذریعے کاندھوں کے ساتھ ساتھ گردن اور سینے میں تھکن کے سبب ہونے والے درد اور سستی سے نجات ملتی ہے- کمرے کے کسی کارنر میں کسی دیوار کے سامنے اس طرح کھڑے ہو جائیں کہ آپ کے پیر آپس میں جڑے ہوں اور آب کا دیوار سے فاصلہ دو فٹ تک ہو اس کے بعد دونوں بازو دیوار کے اوپر اس طرح رکھ لیں کہ آپ کی کہنیاں آپ کے کاندھے سے تھوڑی نیچے ہوں اور اس طرح تیس سیکنڈ تک بازؤں پر دباؤ ڈالیں اس کے بعد ہٹا لیں-
image
 
3: کمر کے پچھلے حصے کی ورزش
اس ورزش کو وہ لوگ نہ کریں جن کی کمر میں کسی قسم کی چوٹ لگی ہو یا پھر جن کو مہروں کی تکلیف ہو - اس ورزش کو کرنے کے لیے پلنگ کے کنارے پر اس طرح لیٹ جائيں کہ آپ کا سر پلنگ سے نیچے کی طرف لٹک رہا ہو- اس طرح کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی کمر آرام دہ حالت میں ہو اس کے بعد اپنے دونوں بازو پلنگ سے نیچے فرش کی طرف لٹکائيں اور لمبا سانس لیں پانچ سیکنڈ کے بعد واپس نارمل حالت میں آجائيں- اگر تھکن برقرار ہو تو اس مشق کو دو سے تین بار دہرایا جا سکتا ہے-
image
 
4: کرسی پر بیٹھے بیٹھے کمر کو آرام دینے والی ورزش
کرسی پر سیدھا بیٹھ جائيں اس طرح کہ آپ کی کمر بالکل سیدھی ہو اس کے بعد بائيں ٹانگ کا دباؤ دائیں ٹانگ پر ڈالتے ہوئے اپنی کمر کو بائیں جانب موڑیں اور تیس سیکنڈ تک اسی طرح رہیں- اس کے بعد یہی مشق دائیں ٹانگ کا وزن بائیں ٹانگ پر ڈال کر کمر کو دائیں جانب موڑیں اور اس کے بعد سیدھے بیٹھ جائيں-
image
 
5: ہاتھوں کی تھکن دور کرنے والی ورزش
ہاتھوں کا انسانی جسم میں بہت اہم کردار ہے اور ان کی تھکن دور کرنے کا یہ بہت ہی آسان طریقہ ہے جس کے مطابق اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے سینے کے سامنے جوڑ لیں اور ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑیں اس کے بعد بغیر کلائی کو ہلائے اپنی انگلیوں کو دائيں اور بائیں جانب حرکت دیں -اور اس وقت تک دیں جب تک کہ بازو میں درد نہ شروع ہو جائے اس سے ہاتھوں کو نہ صرف آرام ملے گا بلکہ دوبارہ سے کام کرنے کی طاقت حاصل ہو گی-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: