دنیا بھر میں ہونے والے تباہ کن دھماکے

لبنانی دارالحکومت بیروت میں دھماکوں نے اس شہر بلکہ پورے ملک ہی کو لرزا کر رکھ دیا۔ آئیے دنیا بھر میں حالیہ کچھ عرصے میں ہوئے مختلف دھماکوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
 
امونیم نائٹریٹ کا ’لاوارث گودام‘
بیروت میں ہونے والے اس خوفناک اور غیرمعمولی دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ یہ دو سو کلومیٹر دور تک سنائی گئی۔ اس کی وجہ سے شہر کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوا۔ اس دھماکے کی وجہ 2750 ٹن امونیم نائیٹریٹ تھی، جو بیروت کی بندرگاہ پر گزشتہ چھ برسوں سے ذخیرہ تھی۔
image
 
دھماکے کی چھتری
بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے فقط دس گنا کم تھی۔ یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ چند ہی لمحوں میں شہر کا ایک وسیع حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
image
 
ہیوسٹن کی آگ
رواں برس 24 جنوری کو امریکی شہر ہیوسٹن میں واٹسن گرائنڈنگ ایند مینوفیکچرنگ کا پلانٹ دھماکے سے پھٹ پڑا۔ اس دھماکے کی وجہ سے ملبے کے ٹکڑے ڈیڑھ میل دور تک اڑتے ہوئے پہنچے۔ اس واقعے میں جائے حادثہ کے قریب واقع دو سو مکانات اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا۔
image
 
شیانگ شوئی کیمیکل پلانٹ دھماکا
گزشتہ برس 21 مارچ کو چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے چینگیگانگ کے ایک کیمیائی پلانٹ میں دھماکا ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک جب کہ چھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی نتیجے میں کئی میل دور تک عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اس پلانٹ میں دھماکے کے ساتھ پھیلنے والی زہریلی گیس کی وجہ سے بھی درجنوں افراد متاثر ہوئے۔
image
 
میکسیکو پائپ لائن دھماکا
گزشتہ برس جنوری ہی میں میکسیکو کی ہیڈالگو کی ریاست میں پیٹرول کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی۔ حکام کے مطابق تیل چوری کرنے کی کوشش کرنے والوں نے کسی جگہ پر اس پائپ لائن کو ٹھیک سے بند نہیں کیا تھا۔ یہ واقعہ اور بھی زیادہ خون ریز اس لیے ہوا کیوں کہ دھماکے کے وقت عام افراد اس پائپ لائن سے پیٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ اس واقعے میں 137 افراد ہلاک جب کہ دیگر درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
image
 
بہاولپور کا آئل ٹینکر دھماکا
پاکستانی صوبے پنجاب کے علاقے بہاولپور میں اس وقت ہر طرف موت کا رقص شروع ہو گیا، جب ایک تیل کے ٹینکر کے حادثے کے بعد مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد بہنے والا تیل چرا رہی تھی کہ دھماکا ہو گیا۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر دو سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
image
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: