نیلے پہاڑوں میں

Paulo Coelho کی بک Like the Flowing River سے ایک کہانی کا ترجمہ پیش خدمت ھے

بیابان میں نیلے پہاڑ

آسٹریلیا میں میری آمد کے ایک دن بعد, میرا پبلشرز مجھے سڈنی کے قریب واقع ایک نیچرل پارک میں لے گیا. وہاں جنگل کے درمیان والا حصہ ایک رقبہ کو گھیرے ھوئے ھے جو Blue Mountains کے نام سے جانا جاتا ھے, وہاں پر تین چٹان نما مخروطی پتھر کی طرح مینار ھیں. میرے پبلشرز نے کہا, َ وہ تین بہنیں ھیں, َ اور پھر مجھے درج ذیل داستان سنائی
.
ایک پادری جو بدروحوں کے اثرات کو دور کرتا ھے اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ باھر چل پھر رہا تھا, تب اس وقت کا مشہور ترین جنگجو ان تک آ پہنچا اور کہا: َ میں ان پیاری لڑکیوں میں سے ایک کے ساتھ شادی کرنا چاھتا ھوں. َ
تو اس پر پادری نے رکتے ھوئے جواب دیا. َ اگر ان میں سے ایک شادی کرتی ھے, تو دوسری دو سوچیں گیں کہ وہ بدصورت ھیں. میں ایک ایسے قبیلے کی تلاش کر رہا ھوں جہاں جنگجوؤں کو تین بیویاں رکھنے کی اجازت ھو. َ کئی سالوں تک, پادری نے آسٹریلین براعظم کا سفر کیا, لیکن ایسا قبیلہ اسے نہ ملا. َ کم از کم ایک توھم میں سے خوش رھتی, ان میں سے ایک بہن نے کہا, اب جبکہ وہ بوڑھی ھو چکی تھیں اور اس تمام زندگی کے سفر سے اکتاھٹ کاشکار ھو گئی تھیں. پادری نے کہا, َ میں غلط تھا, َلیکن اب تو وقت ہاتھ سے نکل گیا ھے. َ اور یوں اس نے اپنی تینوں بیٹیوں کو پتھرکے بلاکس میں تبدیل کردیا, اس لے اب جب کوئی یہاں سے گزرتا تو اس بات کو بخوبی سمجھ لیتا کہ ایک کی خوشی سے مراد دوسری دو کی ناخوشی نہیں ۔

 

Ghulam Shabir
About the Author: Ghulam Shabir Read More Articles by Ghulam Shabir: 10 Articles with 17038 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.