چائے کی تقریب

Paulo Coelho کی جاپان میں چائے کی تقریب کے حوالے سے ایک تحریک دیتی مخصر سی کہانی جو معمول کے احوال سے کائناتی ربط کا بتاتی ھے جسکا میرا کیا گیا ترجمہ پیش خدمت ھے

چائے

 چائے کی تقریب جاپان میں, میں نے ایک چائے کی ایک تقریب میں شرکت کی. وہاں آپ ایک چھوٹے سے کمرے میں جاتے ھیں, جہاں پر چائے پیش کیجاتی ھے, اور سوائے ایک چیز کے ھر چیز حقیقتاً رسمی اور تہوار کی صورت میں دکھائی دیتی ھے, یوں لگتا ھے جیسے روزمرہ کے معمولی سے احوال کا ربط کائنات کے میں تبدیل ھو چکا ھے. چائے بنانے والا, Okakura Kakuzo اس بات کی وضاحت کرتا ھے کہ روزانہ کے اس معمولی کام میں کیا ھوتا ھے. َ تقریب عبادت کا ایک راستہ ھے جو بہت خوبصورت اور اورسادہ ھے.اس تقریب میں ھر ایک کی کوششوں کا مقصد روزمرہ کی زندگی کے ناتمام فکروعمل کو بروئے کار لا کر کامل ھونے کی حالت کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ھوتا ھے. اس کوشس کی خوبصورتی اس بات پر منحصر ھے، جیسے یہ ادا کی جاتی ھے. اگر محض چائے کا ایک کپ ھمیں خدا سے قریب تر کردیتا ھے, تو اسطرح ھمیں درجنوں موقعوں کو دیکھنا چاھیے جسکی پیشکش ھمیں روزمرہ کا معمولی سا دن کرتا دکھائی دیتا ھے

 

Ghulam Shabir
About the Author: Ghulam Shabir Read More Articles by Ghulam Shabir: 10 Articles with 15078 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.