بیروت کا خوفناک دھماکہ اور دلہن کا فوٹو شوٹ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

image
 
بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 137 ہلاک اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں- اس دھماکے کے بعد حکام کے کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے-
 
لبنان کے صدر کے مطابق کہ دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا جو غیرمحفوظ طریقے سے بیروت شہر میں واقع بندرگاہ کے ایریا میں موجود ایک گودام میں رکھا گیا تھا-
 
جب یہ خوفناک اور زوردار دھماکہ ہوا تو اس وقت بندرگاہ کے نزدیک ہی Israa Seblani اپنی شادی کی تصاویر بنوا رہی تھیں- دھماکہ اتنا شدید تھا کہ لمحوں میں وہ مقام جہاں دلہن کا فوٹو شوٹ ہورہا تھا کسی کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا-
 
 
اسرا کا کہنا ہے کہ “ جب دھماکہ ہوا تو میں بری طرح چونک گئی اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہوا کیا ہے؟“
 
“ میں کس طرح مرنے والی تھی، جبکہ میری شادی ہورہی تھی اور میرے والدین مجھے سفید لباس میں دیکھ کر خوش ہونے والے تھے- میں کسی شہزادی کی طرح دکھائی دے رہی تھی“-
 
مجھے بہت افسوس ہے جو دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوا- مجھے جب ہوش آیا تو میں نے دیکھا سب تباہ ہوچکا ہے“-
 
YOU MAY ALSO LIKE: