بلی ایک ایسا پالتو جانور ہے جسے اکثر افراد انتہائی شوق
سے پالتے ہیں- بعض اوقات یہ پالتو بلیاں ایسے دلچسپ حرکات کرتی ہیں کہ
دیکھنے والوں کو بے اختیار ہنسی آجاتی ہے اور وہ ان کی حرکتوں سے محظوظ
ہونے لگتے ہیں- ہم یہاں ایسی ہی 10 بلیاں پیش کر رہے ہیں جن کی دلچسپ
حرکتوں کو دیکھ کر ان کا دماغی توازن خراب معلوم ہوتا ہے-
|
|
لگتا ہے کہ یہ بلی اس وقت اپنی زندگی کے انتخاب پر غور کر رہی ہے اور کسی
نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہی-
|
|
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بلی زندگی کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے-
|
|
اس کی آنکھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اس بلی نے ابھی ابھی کچھ خوفناک خبریں سن
لی ہیں۔
|
|
ان بلیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی نہ کسی طرح کی عجیب و غریب کیفیت کا
شکار ہیں-
|
|
دنیا کی ہر چیز سے مایوس ہوجانے والی بلی جس کی مایوسی شکل سے ظاہر ہے-
|
|
وہ بلی جو الماری کے اوپر قیلولہ کرنے کو ترجیح دیتی ہے-
|
|
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بلی کو تختے کی طرح سخت ہو کر یا جسم کو اکڑا کر سونا
پسند ہے-
|
|
اس بلی کے جسم کی لچک دیکھ کر تو یہ گمان ہوتا ہے کہ شاید اس کی جسم میں ہڈیاں
نہیں ہیں-
|
|
اور اس بلی میں ہڈیاں تو ہوسکتی ہیں ، لیکن وہ ٹوٹی ہوئی نظر آتی ہیں-
|
|
ممکنہ طور پر اس بلی کو لگتا ہے کہ اسے اولمپک کے لیے منتخب کر لیا جائے گا- |